داؤدی بوہرہ سماج کا اصلاحی قدم : بزرگ خواتین کوفراہم کی جارہی ہے یہ سہولت،دیکھیں ویڈیو

بوہرہ سماج کے داعی سیدنا ڈاکٹر مفد ل سیف الدین نے اپنی کمیونٹی کے لوگوں کے لئے مفت سیاحت کا سلسلہ شروع کیاہے

Nov 19, 2019 11:33 PM IST | Updated on: Nov 19, 2019 11:33 PM IST
داؤدی بوہرہ سماج کا اصلاحی قدم : بزرگ خواتین کوفراہم کی جارہی ہے یہ سہولت،دیکھیں ویڈیو

بوہرہ سماج کے داعی سیدنا ڈاکٹر مفد ل سیف الدین نے اپنی کمیونٹی کے لوگوں کے لئے مفت سیاحت کا سلسلہ شروع کیاہے۔(تصویر:نیوز18اردو)۔

سیاحت کسے اچھی نہیں لگتی، لیکن انسان کی زندگی میں یہ موقع بہت کم آتا ہے کہ وہ گھر کی الجھنوں سے نکل کر خوبصورت مقام کی سیاحت کرے۔ بوہرہ سماج کے داعی سیدنا ڈاکٹر مفد ل سیف الدین نے اپنی کمیونٹی کے لوگوں کے لئے مفت سیاحت کا سلسلہ شروع کیاہے ۔

خواتین ہمارے سماج کا نصف حصہ ہوتی ہیں۔ مرد گھر کے باہر اپنا کام انجام دیتے ہیں تو خواتین گھر کی ذمہ داریوں کو بحسن و خوبی انجام دیتی ہیں۔ مرد سماج تو گھر سے باہر نکل کر اپنے موڈ کو فریش کرلیتاہے لیکن خواتین اگر گھر کے ماحول سے اوب جائیں تو وہ کہاں جائیں اس کے بارے میں لوگ کبھی نہیں سوچتے ہیں ۔بوہرہ سماج کے داعی سیدنا ڈاکٹر مفدل سیف الدین نے بوہرہ سماج کی ایسی بزرگ خواتین جنہوں نے اپنی زندگی میں گھر اور سسرال کے علاوہ کچھ نہیں دیکھا ہے انہیں ہندستان کی مفت سیاحت کے ساتھ مقامات مقدسہ کی زیارت کا سلسلہ شروع کیاہے۔

بزرگوں کی سیاحت کے لئے بھوپال ریلوے اسٹیشن سے تیس بزرگ خواتین پر مشتمل گروپ آج صبح بھوپال اسٹیشن سے روانہ ہوا ہے۔ یہ بزرگ خواتین بھوپال سے اجین اور مدھیہ پردیش کے مختلف مقامات کی سیاحت کرنے کے بعد راجستھان اور گجرات کے مختلف مقامات کی سیاحت کریں گی اور اٹھائیس نومبر کو بزرگ خواتین کا یہ وفد بھوپال واپس پہنچے گا۔ سیاحت کو لیکر ان بزرگ خواتین میں کتنی خوشی ہے اس کو لیکر وہ اپنی خوشی کا اظہار کچھ اس انداز میں کرتی ہیں۔

Loading...

بوہرہ سماج میں یہ پہل بھوپال سے شروع ہو گئی ہے ۔ابتدائی طور پر ابھی اس میں صرف خواتین کو شامل کیا گیا ہے لیکن آگے چل کر اس پروگرام میں خواتین کے ساتھ بزرگ مرد کو بھی شامل کیا جائے گا۔تاکہ یہ بزرگ اپنے گھر میں خوشحال رہیں اور اپنے تجربات کی روشنی میں نئی نسل کی رہنمائی کر سکیں۔

بھوپال سے ڈاکٹرمہتاب عالم کی رپورٹ

Loading...