ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

فڑنویس اور سنجے راوت کی ملاقات کے ایک دن بعد وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے سے ملے شرد پوار

Sharad Pawar meets Maharashtra CM Uddhav Thackeray: سابق وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس (CM Devendra Fadanvis) اور شیو سینا رکن پارلیمنٹ سنجے راوت (Shivsena MP Sanjay Raut) کی میٹنگ گزشتہ روز ہوئی تھی۔ اس کے بعد ادھو ٹھاکرے اور شرد پوار ملے ہیں۔

  • Share this:
فڑنویس اور سنجے راوت کی ملاقات کے ایک دن بعد وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے سے ملے شرد پوار
فڑنویس اور سنجے راوت کی ملاقات کے ایک دن بعد وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے ے ملے شرد پوار

ممبئی: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (Nationalist Congress Party) کے صدر شرد پوار (Sharad Pawar) نے اتوار کو مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے (Maharashtra CM Uddhav Thackeray) سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات ریاست کے سابق وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس اور شیو سینا رکن پارلیمنٹ سنجے راوت (Shivsena MP Sanjay Raut) کی میٹنگ کے ایک دن بعد ہوئی ہے۔ دیویندر فڑنویس (CM Devendra Fadanvis) اور سنجے راوت کی اس ملاقات نے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ ذرائع نے کہا کہ شرد پوار اور ادھو ٹھاکرے سے ان کی سرکاری رہائش گاہ پر ملے اور یہ ملاقات تقریباً 40 منٹ تک چلی۔ میٹنگ کے دوران کیا ہوا، فوراً پتہ نہیں چل سکا۔


ذرائع نے کہا کہ میٹنگ میں مستقبل کے ان لاکنگ عمل (Unlocking) اور ریاست میں کووڈ -19 (Covid-19) کی صورتحال جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دیویندر فڑنویس اور سنجے راوت ہفتہ کو ممبئی کے ایک ہوٹل میں ملے تھے۔ حالانکہ ان کی میٹنگ سے کئی طرح کی قیاس آرائیاں کی گئیں۔ فڑنویس نے اتوار کو کہا کہ بی جے پی کا شیو سینا کے ساتھ ہاتھ ملانے یا ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی ریاستی حکومت کو گرانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ دیویندر فڑنویس نے یہ بھی کہا کہ میٹنگ شیو سینا کے اخبار سامنا کے لئے ایک انٹرویو سے متعلق تھی۔


مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس سے ملاقات کے بعد سنجے راوت نے کہا تھا: ہم دشمن نہیں، وزیر اعظم مودی ہمارے بھی لیڈر ہیں۔
مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس سے ملاقات کے بعد سنجے راوت نے کہا تھا: ہم دشمن نہیں، وزیر اعظم مودی ہمارے بھی لیڈر ہیں۔


میٹنگ کے بعد یہ بولے تھے فڑنویس

دیویندر فڑنویس نے میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ریاست کے لوگ شیو سینا کی قیادت والی ’مہاراشٹر وکاس اگھاڑی’ حکومت کے کاموں سے ناخوش ہیں اور یہ ’اپنے سست رویہ کی وجہ سے گرجائے گی’۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر نے یہ بھی کہا کہ ہفتہ کو شیو سینا رکن پارلیمنٹ سنجے راوت سے ان کی ملاقات ہوئی، جس نے سیاسی گلیاروں میں قیاس آرائیوں کو ہوا دے دی، جبکہ یہ ملاقات شیو سینا کے اخبار ’سامنا’ کے لئے ایک انٹرویو کے سلسلے میں تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال مہاراشٹر اسمبلی الیکشن کے بعد وزیر اعلیٰ عہدے پر 50-50 کی رضامندی نہ ہوپانے کے سبب شیو سینا نے بی جے پی سے اپنا رشتہ توڑ لیا تھا۔ اس کے بعد ادھو ٹھاکرے کی پارٹی نے ریاست میں اتحادی حکومت بنانے کے لئے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی اور کانگریس کے ساتھ ہاتھ ملایا تھا۔ ریاستی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر دیویندر فڑنویس نے کہا، ’شیو سینا سے ہاتھ ملانے یا (ریاست میں) حکومت گرانے کا ہمارا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ جب یہ خود بخود گرے گی، تب ہم دیکھیں گے‘۔ انہوں نے کہا کہ سنجے راوت کے ساتھ ان کی ملاقات کے کوئی سیاسی مطلب نہیں ہیں۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Sep 27, 2020 07:39 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading