Covovax for Children:جلد ہی 7-11سال کے بچوں کو لگائی جاسکے گیCovovax، سرکاری کمیٹی نے کی سفارش
Covovax for Children:غورطلب ہے کہ 16 مارچ کو ملک میں 12 سے 14 سال کی عمر کے بچوں کے لئے ویکسینیشن کی شروعات ہوئی تھی۔ ملک گیر ویکسینیشن مہم کا آغاز گزشتہ سال 16 جنوری کو کیا گیا تھا۔
Covovax for Children:غورطلب ہے کہ 16 مارچ کو ملک میں 12 سے 14 سال کی عمر کے بچوں کے لئے ویکسینیشن کی شروعات ہوئی تھی۔ ملک گیر ویکسینیشن مہم کا آغاز گزشتہ سال 16 جنوری کو کیا گیا تھا۔
Covovax for Children:جلد ہی 7 سے 11 سال کے بچوں کو Covovax(کووویکس) ویکسین لگائی جاسکتی ہے۔ سینٹرل ڈرگس اتھارٹی کی ایک ماہر کمیٹی نے اس کی منظوری کی سفارش کی ہے۔ سفارش کو حتمی منظوری کے لیے ڈی سی جی آئی کو بھیج دیا گیا ہے۔
سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (SII) میں سرکاری اور ریگولیٹری امور کے ڈائریکٹر پرکاش کمار سنگھ نے 16 مارچ کو ہنگامی استعمال کی اجازت کے لیے درخواست دی تھی۔ ایک سرکاری ذریعہ نے کہا، "سنٹرل ڈرگس اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن (CDSCO) کی کووڈ-19 پر سبجیکٹ ایکسپرٹ کمیٹی (SEC) نے ایس آئی آئی کی اس درخواست پر غور کیا اور 7 سے 11 سال کی عمر کے بچوں کے لیے کووویکس کے ہنگامی استعمال کی اجازت دینے کی سفارش کی گئی۔
ماہر کمیٹی نے اپریل میں ہونے والی اپنی آخری میٹنگ میں پونے کی کمپنی سے مزید معلومات طلب کی تھیں۔ DCGI نے 28 دسمبر کو Covovax کو بالغوں میں محدود ہنگامی استعمال کے لیے منظور کیا اور 9 مارچ کو اسے 12 سے 17 سال کی عمر کے گروپ میں استعمال کے لیے کچھ شرائط کے ساتھ منظور کیا گیا تھا۔
غورطلب ہے کہ 16 مارچ کو ملک میں 12 سے 14 سال کی عمر کے بچوں کے لئے ویکسینیشن کی شروعات ہوئی تھی۔ ملک گیر ویکسینیشن مہم کا آغاز گزشتہ سال 16 جنوری کو کیا گیا تھا جس میں پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکرز کا ویکسینیشن کیا گیا۔ فرنٹ لائن اہلکاروں کی ویکسینیشن گزشتہ سال 2 فروری سے شروع ہوئی تھی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔