نئی دہلی. #MeToo کے ملزم ساجد خان (Sajid Khan) کے خلاف شکایات کا نوٹس لینے کے بعد دہلی کمیشن برائے خواتین کی سربراہ سواتی مالیوال (Delhi Commission for women chief Swati Maliwal) کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'انسٹاگرام' پر گزشتہ دو دنوں سے ریپ کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ ریئلٹی ٹی وی شو بگ باس (Bigg Boss) میں ساجد خان کی شرکت کے خلاف کئی شکایات سامنے آنے کے بعد کمیشن نے معاملے کا نوٹس لیا تھا۔
2018 میں 10 سے زائد اداکاراؤں، ماڈلز اور صحافیوں نے #MeToo موومنٹ کے دوران ساجد خان کی جانب سے مبینہ جنسی ہراسانی کے خلاف آواز اٹھائی تھی۔ کئی خواتین نے کہا تھا کہ ساجد خان نے اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا اور انہیں ہاؤس فل 4 اور ہمشکل جیسی فلموں میں کردار ادا کرنے کے لیے اپنے کپڑے اتارنے کو کہا جس کے بعد انہیں انڈین فلم اینڈ ٹیلی ویژن ڈائریکٹرز ایسوسی ایشن نے ایک سال کے لیے فلموں کی ہدایت کاری سے معطل کر دیا تھا۔ تاہم حال ہی میں اپنی شبیہ کو 'کلین' کرنے کی بظاہر کوشش میں انہیں مقبول ٹی وی شو 'بگ باس' میں 'ہاؤس میٹ' بنا دیا گیا ہے۔
کمیشن نے اس معاملے کا نوٹس لیا اور سواتی مالیوال نے 10 اکتوبر 2022 کو مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات انوراگ ٹھاکر کو خط لکھ کر ساجد خان کو ریئلٹی شو سے ہٹانے کا مطالبہ کیا۔ کمیشن کے مطابق ساجد خان جیسے مبینہ جنسی ہراسانی کے مجرم کو دوبارہ لانچ کرنے کا موقع دینا غیر منصفانہ ہے اور اس سے معاشرے کے ساتھ ساتھ خواتین کو بھی غلط پیغام جاتا ہے جنہوں نے اسے بے نقاب کرنے کے لیے اپنے کیریئر کو خطرے میں ڈالا۔
جب سے کمیشن نے اس معاملے میں 10 اکتوبر 2022 کو کارروائی کی ہے کمیشن کی سربراہ سواتی مالیوال کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر آن لائن دھمکیاں مل رہی ہیں۔ مردوں نے دھمکیوں میں کہا ہے کہ سواتی مالیوال کو زیادتی کا نشانہ بنایا جائے۔
ماڈل نے ایڈلٹ ویب سائٹ پر شیئر کی برہنہ فوٹو، اب ہوئی 6 سال کی جیلاس تصویر میں اگر 13 سیکنڈ کے اندر ڈھونڈ نکالی بلی تو آپ کی نظروں کا نہیں ہے کوئی توڑسواتی مالیوال نے اس سلسلے میں دہلی پولیس کی سائبر کرائم برانچ کو شکایت دی ہے اور ایف آئی آر درج کرنے اور ملزمین کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
دہلی کمیشن برائے خواتین کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نے کہا ہے کہ مجھے #MeToo متاثرین کی آواز کو سپورٹ کرنے کے لیے عصمت دری کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ واضح طور پر یہ کمیشن کو دھمکانے اور اس کے قانونی کام کو ناکام بنانے کی کوششیں ہیں۔ میں نے دہلی پولیس سے شکایت کی ہے۔ معاملے کی ایف آئی آر درج کی جائے اور ایسے مجرموں کو فوری گرفتار کرکے سلاخوں کے پیچھے ڈالا جائے۔ اگر مجھے اپنا کام کرنے کے لیے ریپ کی دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، تو تصور کریں کہ #MeToo کے متاثرین کو برسوں میں جن مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہوگا۔ تفریحی صنعت میں اثر و رسوخ رکھنے والے مردوں کو ان کے جرائم سے بچنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ہے۔ میں انوراگ ٹھاکر سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ فوری ایکشن لیں اور ساجد خان کو بگ باس سے نکال کر ان پر مستقل پابندی لگائیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔