ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

DDC Election: گپکار کو ملی اکثریت، جموں وکشمیر میں بی جے پی نے دکھائی طاقت، جانیں حتمی اعدادوشمار

DDC Election: ڈی ڈی سی الیکشن کے نتائج بی جے پی کے لئے اچھے سمجھے جارہے ہیں۔ پارٹی نے جموں میں کافی اچھی کارکردگی کی ہے، لیکن کشمیر وادی میں پارٹی کی پوزیشن کمزور ہے۔ وادی میں بھی بی جے پی نے تین سیٹوں پر جیت درج کی۔

  • Share this:
DDC Election: گپکار کو ملی اکثریت، جموں وکشمیر میں بی جے پی نے دکھائی طاقت، جانیں حتمی اعدادوشمار
DDC Election: گپکار کو ملی اکثریت، جموں وکشمیر میں بی جے پی نے دکھائی طاقت، جانیں حتمی اعدادوشمار

جموں: جموں وکشمیر (Jammu-Kashmir) میں ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کاونسل الیکشن (DDC Election 2020) میں ووٹوں کی گنتنی کا عمل بھی تقریباً مکمل ہوچکا ہے۔ یہ الیکشن بی جے پی کے لئے کافی خاص رہا۔ بھلے ہی گپکار الائنس (Gupar Alliance) نے اکثریت حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے، لیکن اب تک 74 سیٹیں جیت کر بھگوا جماعت بی جے پی (BJP) یہاں سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے۔ علاقے کے حساب سے دیکھا جائے تو بی جے پی کشمیر وادی (Kashmir Valley) میں کوئی کمال نہیں کرسکی ہے۔


280 سیٹوں پر ہوئے انتخابات میں 276 سیٹون کے نتائج سامنے آچکے ہیں۔ اتحاد کے اس کارکردگی پر پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی خاص طور پر نظر آرہی ہیں۔ انہوں نے لکھام ’پُرامن اور منصفانہ طریقے سے پورے ہوئے الیکشن جمہوریت کی جیت ہے، لیکن زمینی حقیقت عام حالات سے مختلف تھی، جس کے خلاف گپکار اتحاد نے الیکشن لڑا تھا’۔


وہیں ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا، ’جموں وکشمیر ڈی ڈی سی الیکشن سے جو رجحان سامنے آئے ہیں، وہ گپکار کو کافی حوصلہ دینے والے ہیں‘۔ انہوں نے لکھا، ’بی جے پی نے اسے آرٹیکل-370 اور جموں وکشمیر کے خصوصی درجے کو لے کر وقار کا موضوع بنا دیا تھا۔ اب لوگوں نے جواب دے دیا ہے اور یہ ان لوگوں کے لئے ہے، جو ان آواز کو دھیان سے سننے کے لئے جمہوریت پر بھروسہ کرتے ہیں’۔


یہاں بی جے پی نے کی بہترین کارکردگی

ڈی ڈی سی الیکشن کے نتائج بی جے پی کے لئے اچھے مانے جا رہے ہیں۔ پارٹی نے جموں میں کافی بہترین کارکردگی پیش کی ہے، لیکن کشمیر وادی میں پارٹی کی حالت کمزور ہے۔ وادی میں بھی بی جے پی نے تین سیٹوں پر جیت درج کی۔ پارٹی نے سری نگر، پلوامہ اور باندی پورہ میں تین سیٹیں حاصل کی ہیں۔ یہ بی جے پی کے لئے بڑی تبدیلی کا اشارہ ہے۔ جموں میں بھی بی جے پی 10 میں سے 6 اضلاع میں اکثریت حاصل کی ہے۔ واضح رہے کہ 28 نومبر سے شروع ہوا یہ انتخابی عمل 8 مرحلے تک چلا۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Dec 23, 2020 04:06 PM IST