ممبئی میں مشکوک حالت میں ملی دادر اور نگر حویلی کے رکن پارلیمنٹ کی لاش، خودکشی کا خدشہ
ممبئی میں دادرا اور نگر حویلی کے رکن پارلیمنٹ موہن ڈیلکر کی لاش مشکوک حالت میں برآمد ہوئی ہے۔ لاش سی گرین ہوٹل میں ملی ہے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس مرین ڈرائیو واقع ہوٹل گرین سی میں پہنچ گئی ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Feb 22, 2021 04:20 PM IST

ممبئی میں مشکوک حالت میں ملی دادر اور نگر حویلی کے رکن پارلیمنٹ کی لاش
ممبئی: ممبئی میں دادرا اور نگر حویلی کے رکن پارلیمنٹ موہن ڈیلکر کی لاش مشکوک حالت میں برآمد ہوئی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق، رکن پارلیمنٹ کی لاش سی گرین ہوٹل میں ملی ہے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس مرین ڈرائیو واقع ہوٹل گرین سی میں پہنچ گئی ہے۔ ڈیلکر کی موت کے سبب خودکشی بتائی جارہی ہے۔ رکن پارلیمنٹ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس نے ہوٹل کے کمرے کو سیل کرکے معاملے کی جانچ شروع کردی ہے۔
واضح رہے کہ 58 سال کے ڈیلکر دادر اور نگر حویلی سے رکن پارلیمنٹ تھے۔ گزشتہ 7 بار سے رکن پارلیمنٹ 1989 میں وہ پہلی بار اس حلقے سے پارلیمنٹ پہنچے تھے۔ ڈیلکر نے اپنی سیاسی زندگی کی شروعات ٹریڈ یونین کے لیڈر کے طور پر کی تھی۔ کانگریس اور بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ چکے موہن ڈیلکر نے بعد بھارتیہ نوشکتی پارٹی کی تشکیل کی تھی۔
Maharashtra: Dadra and Nagar Haveli MP Mohan Delkar allegedly died by suicide at a hotel in South Mumbai. His body has been sent for postmortem. Police present at the spot, investigation being carried out. More details awaited. pic.twitter.com/8iDrOxbUuA
— ANI (@ANI) February 22, 2021
سال 2019 میں موہن ڈیلکر بطور آزاد امیدوار کے طور پر عام انتخابات میں اترے تھے، ان الیکشن میں بھی ڈیلکر نے جیت حاصل کی تھی۔