ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

احمد آباد: بوائلر پھٹنے سے گودام میں لگی آگ، 9 لوگوں کی جھلنسے سے ہوگئی موت، وزیر اعظم مودی نے کیا غم کااظہار

گجرات (Gujarat) کے احمد آباد (Ahmedabad) میں ایک دھماکہ سے گودام منہدم ہونے کے سبب 9 لوگوں کی موت ہوگئی اور کئی دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ فائر بریگیڈ کے افسران جیش کھادیا نے بتایا کہ ملبے میں سے 12 لوگوں کو باہر نکال کر ’ایل جی اسپتال’ لے جایا گیا۔

  • Share this:
احمد آباد: بوائلر پھٹنے سے گودام میں لگی آگ، 9 لوگوں کی جھلنسے سے ہوگئی موت، وزیر اعظم مودی نے کیا غم کااظہار
احمد آباد: بوائلر پھٹنے سے گودام میں لگی آگ، 9 لوگوں کی جھلنسے سے ہوگئی موت، وزیر اعظم مودی نے کیا غم کااظہار

احمد آباد: گجرات (Gujarat) کے احمد آباد (Ahmedabad) میں ایک دھماکہ سے گودام منہدم ہونے کے سبب 9 لوگوں کی موت ہوگئی اور کئی دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ فائر بریگیڈ کے افسران جیش کھادیا نے بتایا کہ ملبے میں سے 12 لوگوں کو باہر نکال کر ’ایل جی اسپتال’ لے جایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ پرانا - پپلاج روڈ واقع (Pirana-Piplaj Road) عمارت میں آگ لگنے کے سبب دھماکہ ہوگیا تھا۔ اس عمارت میں ہی گودام بنا تھا۔


کپڑے کے اس گودام میں بوائلر پھٹنے سے یہ دھماکہ ہوگیا، جس کے بعد اندر موجود سبھی لوگ جھلس گئے۔ اسپتال نے ایک بیان میں بتایا کہ 12 زخمیوں میں سے، چار کو وہاں لاتے ہی مردہ قرار دے دیا گیا تھا جبکہ 5 لوگوں نے علاج کے دوران دم توڑ دیا۔ دیگر زخمیوں کا اسپتال میں علاج جاری ہے۔




وزیر اعظم نریندر مودی نے اس حادثہ پر غم کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے ٹوئٹ کیا کہ ’احمد آباد کے گودام میں آگ کے سبب لوگوں کی جان جانے سے دکھ ہوا۔ سوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی۔ زخمیوں کے لئے دعا کرتا وہں۔ انتظامیہ سبھی متاثرہ شخص کو ہرممکن مدد پہنچا رہی ہے’۔



24 فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر

افسران کی مانیں تو آگ بہت خطرناک تھی، جس کے سبب اندر پھنسے لوگ باہر نہیں نکل سکے۔ ان کے مطابق، آس پاس کے لوگوں نے فائر بریگیڈ اور پولیس کو فون کیا، جس کے بعد 24 فائر بریگیڈ کی گاڑیاں اور 50 فائربریگیڈ کے اہلکار موقع پر پہنچے۔ فی الحال آگ بجھانے کی کوشش جاری ہے اور ابھی بھی گودام سے لپٹیں نکل رہی ہیں۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Nov 04, 2020 05:40 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading