وزیراعظم نریندر مودی پہلی مرتبہ دیوالی پر ایودھیا آرہے ہیں۔ وہ یہاں مہا رِشی وششٹھ کے کردار میں بھگوان رام کا راج تلک کریں گے۔ اس مرتبہ ہیلی کاپٹر روپی پشپک جہاز سے لارڈ رام، سیتا اور لکشمن سمیت بھرت و شتروگھن کے اشکال کے طور پر لانے کی تیاری ہے۔ دیپ اُتسو میں ہر مرتبہ سی ایم یوگی لارڈ رام کا راج تلک کرتے رہے ہیں، اس مرتبہ پی ایم مودی وششٹھ کے کردار میں راج تلک کر کے لارڈ رام اور سیتا کی آرتی اتاریں گے۔
اس دیوالی کو تاریخی بنانے کے لئے ہر قدم پر تیاریاں نظر آرہی ہیں۔ رام کی پیڑی کے آس پاس کے بھونوں کو ایک رنگ میں رنگا جارہا ہے۔ ایودھیا روشنی سے نہا اُٹھے، اس کے لئے ہر کھمبے، ہر پُل، گلی محلہ، چوراہا، گھاٹ و مندر کو روشنیوں سے سجایا جارہا ہے۔ پارک میں رام دربار سج رہا ہے جس میں سیتا سمیت لارڈ رام اپنے ساتھیوں و ہنومان کے ساتھ دکھائی دیں گے۔ رام دربار کے ٹھیک سامنے مہمانوں پی ایم، سی ایم، گورنر و دیگر کے بیٹھنے کا انتظام کیا جارہا ہے۔ یہی سنت، دھرم چاریوں کے بیٹھنے کا بھی انتظام کیا جارہا ہے۔ ایودھیا دورے کے دوران پی ایم مودی کئی پروجیکٹوں کی سوغات دے سکتے ہیں۔ لکھنو سے ایودھیا ہو کر گورکھپور جانے والے چار لین کو بڑھاکر چھ لین کیا جانا ہے۔ اس کا ڈی پی آر بن کر تیار ہے۔ اس کے علاوہ رنگ روڈ کے منصوبے کو بھی پی ایم مودی ہر جھنڈی دے سکتے ہیں۔ اس کی لاگت 2888 کروڑ روپئے ہے۔ رام مندر جانے والے تین راستوں کا بھی سنگ بنیاد ہونا ہے۔ رام پتھ، بھکتی پتھ و دھرم پتھ کے طور پر ان تینوں سڑکوں کو 1500 کروڑ سے تعمیر کیا جانا ہے۔
پی ایم مودی کی جانب سے دیہات میں سیوریج لائن اسکیم کو بھی گرین سگنل مل سکتا ہے۔ پی ایم مودی ایودھیا ریلوے اسٹیشن کے پہلے مرحلے کا افتتاح بھی کر سکتے ہیں۔ ایودھیا اور کوریا کے قدیم تعلقات کے گواہ کوئین ہو میموریل پارک کا سنگ بنیاد بھی پی ایم مودی کی جانب سے کیا جاسکتا ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔