ڈیفنس ایکوزیشن کونسل کابڑافیصلہ : ہتھیاروں کی خریداری کے لیے70,500 کروڑروپے کیےجائیں گےخرچ
ان تجاویز میں ہندوستانی بحریہ کے لیے ایچ اے ایل کے تیار کردہ 60 UH میرین ہیلی کاپٹر خریدنے کے لیے 32,000 کروڑ روپے کا میگا آرڈر بھی شامل ہے۔ ہندوستانی بحریہ کے لیے شکتی ای ڈبلیو سسٹم اور یوٹیلیٹی ہیلی کاپٹر (میرین) کی منظوری دی گئی ہے۔
وزارت دفاع نے ہندوستانی دفاعی افواج کے لیے مختلف ہتھیاروں کی خریداری کے لیے 70,500 کروڑ روپے سے زیادہ کی تجاویزکو منظوری دی ہے۔ دفاعی حکام نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ فیصلہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی صدارت میں ڈیفنس ایکوزیشن کونسل کی میٹنگ میں کیا گیا۔ ان تجاویز میں ہندوستانی بحریہ کے لیے 60 میڈ ان انڈیا یوٹیلیٹی ہیلی کاپٹر میرین اور برہموس سپرسونک کروز میزائل، ہندوستانی فوج کے لیے 307 اے ٹی اے جی ایس ہاویٹزر، ہندوستانی کوسٹ گارڈ کے لیے 9 اے ایل ایچ دھرو ہیلی کاپٹر خریدنے کی تجاویز کی منظوری شامل ہے۔
یہی نہیں،ان تجاویز میں ہندوستانی بحریہ کے لیے ایچ اے ایل کے تیار کردہ 60 UH میرین ہیلی کاپٹر خریدنے کے لیے 32,000 کروڑ روپے کا میگا آرڈر بھی شامل ہے۔ ہندوستانی بحریہ کے لیے شکتی ای ڈبلیو سسٹم اور یوٹیلیٹی ہیلی کاپٹر (میرین) کی منظوری دی گئی ہے۔ اس کی لاگت 56,000 کروڑ روپے آئے گی۔ ہندوستانی فضائیہ کے لیے لانگ رینج اسٹینڈ آف ویپن کو بھی منظور کیا گیا تھا، جسے SU-30 MKI طیاروں میں مربوط کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں
یاد رہے کہ تھیٹر کمانڈ بنانے کے اپنے اقدام کے درمیان،وزارت دفاع نے بدھ کو پارلیمنٹ میں ایک بل پیش کیا ہے۔ جس میں تینوں افواج کے سربراہان کو ان کے ماتحت کام کرنے والے تینوں افواج کے تمام اہلکاروں پرتادیبی اختیارات دیے گئے ہیں۔ اس بل کو انٹر سروسز آرگنائزیشن،کمانڈ، کنٹرول اینڈ ڈسپلن( بل 2023 کا نام)دیا گیا ہے۔
بل میں کہاگیاہے کہ مرکزی حکومت، نوٹیفکیشن کے ذریعے، ایک انٹر سروسز آرگنائزیشن تشکیل دےسکتی ہے،جو ایک مشترکہ سروس کمانڈ پر مشتمل ہوگا۔جس میں یونٹس یا سروس اہلکاروں پر مشتمل ہو جوکسی بھی سروس ایکٹ کے تابع ہو سکتاہے، جسےکمانڈ کے تحت رکھا جا سکتا ہے۔ کمانڈر ِان چیف یا آفیسر ِان کمانڈکو اہلکاروں کا نگراں گار بنایاجاسکتاہے۔یہ بل ایسے وقت میں پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا ہے جب وزارت دفاع خطرات سے نمٹنے کے لیے تھیٹر کمانڈبنانے پر کام کر رہی ہے اور اس سمت میں کام کرنے کے لیے چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا عہدہ تشکیل دیا گیاہے۔
Published by:Mirzaghani Baig
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔