جموں اورپنجاب کو نشانہ بنا سکتے ہیں دہشت گرد، سیکوٹی ایجنسیوں نے جاری کیا الرٹ

ذرائع نے نیوزایجنسی اے این آئی کوبتایا کہ پنجاب جموں اوراس کےآس پاس کےڈیفنس بیس کو ہائی الرٹ پررکھا گیا ہے۔ پنجاب، پٹھان کوٹ اورجموں کے ایئربیس پرہندوستانی فضائیہ (انڈین ایئرفورس) کوبھی اورینج الرٹ پررکھا گیا ہے۔

Oct 16, 2019 09:39 PM IST | Updated on: Oct 16, 2019 09:39 PM IST
جموں اورپنجاب کو نشانہ بنا سکتے ہیں دہشت گرد، سیکوٹی ایجنسیوں نے جاری کیا الرٹ

سیکورٹی ایجنسیوں نے جاری کیا الرٹ

نئی دہلی: خفیہ ایجنسیوں نےان پٹ جاری کیا ہےکہ پاکستان سے دہشت گردوں کا ایک گروہ ہندوستان کےاندرداخل ہوا ہے۔ اس اطلاع کےبعد پنجاب اورجموں علاقے کے سبھی ڈیفنس بیس کو ہائی الرٹ پررکھا گیا ہے۔ سرکارکے ذرائع نے نیوزایجنسی اے این آئی کوبتایا کہ پنجاب اورجموں کے علاوہ اس کے آس پاس کے ڈیفنس بیس کو ہائی الرٹ پررکھا گیا ہے۔ پنجاب، پٹھان کوٹ اورجموں کے ایئربیس پرہندوستانی فضائیہ (انڈین ایئرفورس) کوبھی اورینج الرٹ پررکھا گیا ہے۔

گزشتہ ماہ بھی جاری کیا گیا تھا الرٹ

Loading...

انہوں نے کہا کہ بدھ کی صبح فوج کے حوالے سے یہ اطلاع ملی ہے، اس کے بعد سے ہی ڈیفنس بیسس کومحفوظ رکھنےکےلئےاحتیاط برتی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ دن پہلے بھی بیسس کو ہائی الرٹ پررکھا گیا تھا، لیکن کچھ دن بعد ہی حالات معمول پرآگئے تھے۔ جموں وکشمیرکوخصوصی اختیارات دینے والے آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے ہندوستانی حکومت کے فیصلےکے بعد سے ہی ریاست میں دہشت گردانہ حملہ کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

جیش  محمد کے دہشت گردوں کے گھسنے کی تھی خبر

گزشتہ ماہ کےآخری دنوں میں خفیہ ایجنسیوں نے جیش محمد کے 10-8 دہشت گردوں کو لے کرالرٹ کیا گیا تھا۔ ایجنسیوں نےکہا تھا کہ دہشت گرد جموں وکشمیرکےآس پاس ہندوستانی فضائیہ کےایئربیس پرفدائین حملہ کرسکتے ہیں۔ وہیں بدھ کو فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نےمشرقی اورمغربی سرحد پرمختلف چیلنجزکا مضبوطی سے سامنا کرنےکےلئے اپنی طاقت کی تعریف کرتے ہوئےکہا ہےکہ اس نے سب سے بہترطریقے سے مشکل حالات کا مقابلہ کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ فوج کےاعلیٰ کمانڈروں کےایک اجلاس کوخطاب کرتے ہوئے جنرل راوت نےاس بات کا خصوصی طورپرسے ذکرکیا کہ فوج نے سرحد کے پاس پاکستان کی بارڈر ایکشن ٹیم (بیٹ) کے ناپاک منصوبوں اورجموں وکشمیرمیں دہشت گردانہ سرگرمیوں کو ناکام کیا۔

Loading...