உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    راجناتھ سنگھ نے PoK کو بتایا ہندوستان کا حصہ، وزیر دفاع کا پاکستان کو سخت انتباہ

    Rajnath Singh in Jammu: وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ‘ہم پر بری نظر ڈالنے والا کوئی بھی ہو‘ ہندوستان منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے اعتماد ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی جنگ ہوا تو ہندوستان فاتح بن کر ابھرے گا۔

    Rajnath Singh in Jammu: وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ‘ہم پر بری نظر ڈالنے والا کوئی بھی ہو‘ ہندوستان منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے اعتماد ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی جنگ ہوا تو ہندوستان فاتح بن کر ابھرے گا۔

    Rajnath Singh in Jammu: وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ‘ہم پر بری نظر ڈالنے والا کوئی بھی ہو‘ ہندوستان منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے اعتماد ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی جنگ ہوا تو ہندوستان فاتح بن کر ابھرے گا۔

    • Share this:
      جموں: وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے اتوار کو پاکستان کے قبضے والے کشمیر کو ہندوستان کا حصہ بتاتے ہوئے شاردا پیٹھ، جس میں ہندو دیوی سرسوتی کے مندر کے باقیات ہیں اور جنہیں شاردا بھی کہا جاتا ہے، کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ شیو سوروپ (امرناتھ) جموں وکشمیر کے اس طرف رہیں اور پی او جے جے کی طرف شکتی سوروپ (شاردا) رہیں، یہ کیسے ہوسکتا ہے۔

      پاکستان مقبوضہ کشمیر جموں وکشمیر (پی او جے کے) کے حصے کو پھر سے حاصل کرنے کی وکالت کرتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے کہا کہ یہ ہندوستان کا حصہ ہے اور اس ملک کا حصہ بنا رہے گا۔ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے مزید کہا کہ ’ہم پر بری نظر ڈالنے والا کوئی بھی ہو‘ ہندوستان منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ اگر کوئی بھی جنگ ہوا تو ہندوستان فاتح بن کر ابھرے گا۔



      راجناتھ سنگھ نے یہاں ’کارگل وجے دیوس‘ کے موقع پر منعقدہ ایک پروگرام کے دوران کہا، ’میں آپ کو اعتماد کے ساتھ بتانا چاہتا ہوں کہ اگر کسی غیر ملکی طاقت نے ہم پر بری نظر ڈالی اور جنگ ہوا تو ہم فاتح ہوں گے‘۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے 1947 کے بعد سے سبھی جنگوں میں پاکستان کو ہرایا اور سخت شکست کے بعد اس نے پراکسی جنگوں کو انجام دیا۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      کارگل وجے دیوس پر وزیر دفاع نے پاکستان کو وارننگ دی- کوئی بھی جنگ ہوا تو جیت ہندوستان کی ہوگی

      یہ بھی پڑھیں۔

      وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا- چین پر نہرو کی تنقید نہیں کروں گا، کسی کی حکمت عملی خراب ہو سکتی ہے نیت نہیں

      راجناتھ سنگھ نے قوم کو اطمینان دلاتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج مستقبل کے سبھی چیلنجز کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے ساتھ جنگ کے دوران جموں وکشمیر کے لوگ اپنی فوج کے ساتھ کھڑے رہے۔ انہوں نے کہا، ’کوئی ہندو ہو یا مسلم، سبھی اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور اسے ہم بھول نہیں سکتے‘۔

      راجناتھ سنگھ نے بریگیڈیئر عثمان اور میجر سومناتھ شرما کا ذکر کیا

      آزادی کے بعد کے چیلنجز کا ذکر کرتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے کہا کہ جموں وکشمیر اور لداخ کا پورا علاقہ 1948, 1962, 1965, 1971 اور 1999 کی جنگ کے دوران جنگ کا میدان بن گیا تھا۔ وزیر دفاع نے 1948 میں بریگیڈیئر عثمان اور میجر سومناتھ شرما کی بہادری کا ذکر کیا۔ انہوں نے سال 1962 میں میجر شیتان سنگھ کی بہادری، 1971 کی جنگ میں ہندوستان کی تاریخی جیت اور کارگل جنگ میں شاندار بہادری دکھانے والے کیپٹن وکرم بترا اور کیپٹن منوج پانڈے کے تعاون کا ذکر کیا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: