جنرل بپن راوت کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، چیف آف ڈیفنس اسٹاف کے گھر پہنچے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ
تمل ناڈو میں فوج کا ہیلی کاپٹر تباہ، پارلیمنٹ میں بیان دیں گے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ
Rajnath Singh, Defence Minister will brief parliament: تمل ناڈو میں فوج کے ہیلی کاپٹر کے تباہ ہونے کے حادثہ پر وزیر دفاع راجناتھ سنگھ پارلیمنٹ میں بیان دیں گے۔ واضح رہے کہ اس کریش ہیلی کاپٹر میں چیف ڈیفنس آف اسٹاف جنرل بپن راوت اور ان کے اسٹاف کے ساتھ فیملی کے اراکین بھی سوار تھے۔
نئی دہلی: تمل ناڈو میں فوج کے ہیلی کاپٹر کے تباہ ہونے کے حادثہ پر وزیر دفاع راجناتھ سنگھ چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کے گھر پہنچے ہیں۔ نیوز ایجنسی اے این آئی نے ان تصاویر کو جاری کیا ہے۔ اس پورے معاملے پر وزارت دفاع میں ہائی لیول میٹنگ طلب کی گئی ہے۔ وہیں دوسری طرف وزیر دفاع راجناتھ سنگھ پارلیمنٹ میں بیان دیں گے۔
واضح رہے کہ اس کریش ہیلی کاپٹر میں چیف ڈیفنس آف اسٹاف جنرل بپن راوت اور ان کے اسٹاف کے ساتھ فیملی کے اراکین بھی سوار تھے۔ اس کے ساتھ ہی یہ بھی جانکاری آرہی ہے کہ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کوئٹمبور بھی جائیں گے۔ ہندوستانی فضائیہ کا ایک ہیلی کاپٹر بدھ کو تمل ناڈو کے کنور کے پاس حادثہ ہوگیا۔ اس ہیلی کاپٹر میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل بپن راوت سوار تھے۔
Delhi | Defence Minister Rajnath Singh reaches the residence of CDS Bipin Rawat pic.twitter.com/05DismLAq9
آفیشیل ذرائع نے بتایا کہ ایم آئی-17 وی 5 ہیلی کاپٹر میں سوار سبھی زخمیوں کو جائے حادثہ سے نکال لیا گیا ہے۔ سی ڈی ایس بپن راوت ویلنگٹن میں ڈیفنس اسٹاف کالج جا رہے تھے۔ جنرل بپن راوت کی حالت کے بارے میں کوئی فوری جانکاری نہیں ہے۔ ہندوستانی فضائیہ نے کہا کہ حادثے کی جانچ کے احکامات دیئے گئے ہیں۔ نیوز ایجنسی ‘پی ٹی آئی-بھاشا‘ کے مطابق جائے حادثہ سے چار لاشیں برآمد کی گئی ہیں اور تین زخمیوں کو بچایا گیا ہے۔
#WATCH | Latest visuals from the spot (between Coimbatore and Sulur) where a military chopper crashed in Tamil Nadu. CDS Bipin Rawat, his staff and some family members were in the chopper. pic.twitter.com/6oxG7xD8iW
اطلاع کے مطابق سی ڈی ایس جنرل بپن راوت کا اسٹاف کالج ویلنگٹن میں 2:45 بجے ایک لیکچر تھا۔ وہ دہلی سے سولر فکسڈ ونگ سے گئے تھے۔ سولر سے ویلنگٹن کی دوری 53 کلو میٹر تھی۔ وہیں کنور سے ویلنگٹن کی دوری صرف تین کلو میٹر تھی اور لینڈنگ سے پہلے ہی ہیلی کاپٹر تباہ ہوگیا۔ کریش ہیلی کاپٹر میں سی ڈی ایس جنرل بپن راوت، سی ڈی ایس، مدھولیکا راوت، بریگیڈیئر ایل ایس لیڈر، لیفٹیننٹ ہرجندر سنگھ، این کے گرو سیوک سنگھ، این کے جتیندر سنگھ، L/NK وویک کمار، L/NK بی سائی تیجا، HAV ستپال سوار تھے۔
وہیں دوسری طرف اس حادثہ کے بعد وزارت دفاع میں سینئر افسران کی میٹنگ چل رہی ہے۔ افسران نے وزیر اعظم نریندر مودی کو سبھی جانکاری دی ہے۔ تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ اسٹالن آج شام 5 بجے کنور کے لئے روانہ ہوں گے۔ انہوں نے چیف آف ڈیفنس اسٹاف کو اعلیٰ سطحی علاج دستیاب کرانے اور نیلگیری میں اچھی طرح سے لیس میڈیکل ٹیمیں بھیجنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
قومی، بین الااقوامی، جموں و کشمیر کی تازہ ترین خبروں کے علاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں۔
Published by:Nisar Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔