ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

راجناتھ سنگھ نےکہا- جموں و کشمیر کی ترقی میں مودی حکومت کو گہری دلچسپی، پائپ لائن میں ہیں کئی ترقیاتی کام

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ مرکزی سرکار جموں و کشمیر کی ترقی میں گہری دلچسپی رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر اور یہاں تعینات مسلح فورسز کے لوگوں کے لئے کئی ترقیاتی کام پائپ لائن میں ہیں جن کا مقررہ وقت پر اعلان کیا جائے گا۔

  • Share this:
راجناتھ سنگھ نےکہا- جموں و کشمیر کی ترقی میں مودی حکومت کو گہری دلچسپی، پائپ لائن میں ہیں کئی ترقیاتی کام
مرکزی سرکار جموں و کشمیر کی ترقی میں گہری دلچسپی رکھتی ہے: راجناتھ سنگھ

جموں: وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نےکہا ہےکہ مرکزی سرکار جموں و کشمیر کی ترقی میں گہری دلچسپی رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر اور یہاں تعینات مسلح فورسز کے لوگوں کے لئے کئی ترقیاتی کام پائپ لائن میں ہیں، جن کا مقررہ وقت پر اعلان کیا جائے گا۔ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو صوبہ جموں کے سرحدی علاقوں میں بارڈر روڈس آرگنائزیشن (بی آراو) کی جانب سے تعمیر کئے گئے 6 پلوں کا نئی دہلی سے الیکٹرانک افتتاح کرنے کے دوران کیا۔


اس موقع پر وزیر اعظم دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ، رکن پارلیمنٹ جگل کشور شرما، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل ایم ایم نروانے، سکریٹری دفاع اجے کمار، بارڈر روڈس آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل لفٹیننٹ جنرل ہرپال سنگھ بھی تھے۔ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے سرحدی علاقوں میں تعمیر کئے گئے ان پلوں کا افتتاح اس وقت کیا ہے، جب حقیقی کنٹرول لائن پر ہندوستان اور چین کے درمیان کشیدگی جاری ہے۔ انہوں نےکہا: 'ہماری سرکاری جموں و کشمیر کی ترقی میں گہری دلچسپی رکھتی ہے۔ جموں و کشمیر اور آرمڈ فورسز کے لوگوں کے لئے کئی ترقیاتی کام پائپ لائن میں ہیں، جن کا مقررہ وقت پر اعلان کیا جائے گا'۔


وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے سرحدی علاقوں میں تعمیر کئے گئے ان پلوں کا افتتاح اس وقت کیا ہے، جب حقیقی کنٹرول لائن پر ہندوستان اور چین کے درمیان کشیدگی جاری ہے۔
وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے سرحدی علاقوں میں تعمیر کئے گئے ان پلوں کا افتتاح اس وقت کیا ہے، جب حقیقی کنٹرول لائن پر ہندوستان اور چین کے درمیان کشیدگی جاری ہے۔


راجناتھ سنگھ نے کہا کہ جموں میں ایک ہزار کلو میٹر لمبی سڑکوں کی تعمیر کا کام جاری ہے جو عنقریب مکمل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے باوجود بھی بارڈر روڈس آرگنائزیشن کو وسائل دستیاب رکھنے میں کوئی کمی نہیں لائی جائے گی اور اس کے ساتھ وابستہ انجینئروں اور دوسرے لوگوں کی بہبودی کا بھی خاص خیال رکھا جائے گا۔ بی آر او کو ریکارڈ وقت میں پلوں کی تعمیر مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے کہا: 'سڑکیں اور پل ایک قوم کی زندگی ہوتے ہیں اور ان کی سماجی و اقتصادی تعمیر و ترقی میں کلیدی رول ادا کرتے ہیں'۔ واضح رہے کہ 43 کروڑ روپے لاگت والے ان چھ پلوں میں سے چار پل اکھنور میں اکھنور – پالن والا روڈ پر تعمیر کئے گئے ہیں جبکہ دو پل ضلع کٹھوعہ میں تارنہ نالے پر تعمیر کئے گئے ہیں۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 09, 2020 06:33 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading