ہوم » نیوز » وطن نامہ

پارلیمنٹ میں راجناتھ سنگھ نے کہا : ایل اے سی پر چین نے جمع کئے فوجی اور گولہ بارود

Rajnath Singh Speech in Loksabha : راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ہندوستان کے پہلے بھی چین کے ساتھ تنازعات رہے ہیں اور یہ تنازعات طویل وقت تک چلے ہیں ۔ حالانکہ اس سال کی صورتحال پہلے سے بہت الگ ہے ، پھر بھی ہم موجودہ صوتحال کو پرامن طور پر حل کرنے کیلئے عہد بند ہیں ۔

  • Share this:
پارلیمنٹ میں راجناتھ سنگھ نے کہا : ایل اے سی پر چین نے جمع کئے فوجی اور گولہ بارود
پارلیمنٹ میں راجناتھ سنگھ نے کہا : ایل اے سی پر چین نے جمع کئے فوجی اور گولہ بارود

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے مشرقی لداخ میں ایل اے سی کے پاس ہندوستانی اور چینی فوجیوں کے درمیان جاری رسہ کشی کو لے کر منگل کو لوک سبھا میں بیان دیا ۔ اس بیان میں وزیر دفاع نے ایوان کو سرحد پر موجودہ حالات سے واقف کرایا اور کہا کہ ہندوستان کے فوجیوں پر اس ملک کو پورا بھروسہ ہے ۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ہم سرحد پر حالات سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں ۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ہم نے چین کو سفارتی اور فوجی چینلوں کے توسط سے آگاہ کرادیا ہے کہ اس طرح کی سرگرمیاں ، جوں کی توں صورتحال کو یکطرفہ طور پر بدلنے کی کوشش کی ہے اور یہ بھی واضح کردیا گیا ہے کہ ایسی کوششیں ہمیں کسی بھی صورت میں منظور نہیں ہیں ۔


وزیر دفاع نے کہا کہ ہمارے وزیر اعظم نریندر مودی نے حال ہی میں لداخ کا دورہ کرکے ہمارے بہادر جوانوں سے ملاقات کی تھی اور انہیں یہ پیغام بھی دیا تھا کہ پورا ملک اپنے بہادر جوانوں کے ساتھ کھڑا ہے ۔ میں نے بھی لداخ جاکر اپنے بہادر جوانوں کے ساتھ کچھ وقت گزارا اور میں آپ کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ میں نے ان کے جذبے اور بہادری کو محسوس کیا ۔


وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال کے مطابق چین نے ایل اے سی اور اندرونی علاقوں میں بڑی تعداد میں فوجی ٹکڑیاں اور گولہ بارود اکٹھا کر رکھا ہے ۔ مشرقی لداخ اور گوگرا ، کونگکا لا اور پینگونگ جھیل کے شمالی اور جنوبی کناروں پر کئی کشیدگی کے علاقے ہیں ۔ چین کی کارروائی کے جواب مین ہماری فوجی طاقتوں نے بھی ان علاقوں میں مناسب تعیناتی کی ہے تاکہ ہندوستان کے سیکورٹی مفادات پوری طرح سے محفوظ رہیں ۔


راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ہندوستان کے پہلے بھی چین کے ساتھ تنازعات رہے ہیں اور یہ تنازعات طویل وقت تک چلے ہیں ۔ حالانکہ اس سال کی صورتحال پہلے سے بہت الگ ہے ، پھر بھی ہم موجودہ صوتحال کو پرامن طور پر حل کرنے کیلئے عہد بند ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ میں ایوان کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ہم سبھی حالات سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Sep 15, 2020 05:47 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading