وزارت دفاع اس ہفتہ کے آخر میں ہونے والی میٹنگ میں چینی سرحد پر تعیناتی کے لیے ہلکے ٹینکوں پر فوج کے ایک اہم تجویز پر بحث کرنے والی ہے۔ سرکاری ذرائع نے اے این آئی کو بتایا کہ وزارت دفاع کی اعلیٰ سطحی میٹنگ میں میک ان انڈیا کے تحت ان میں سے 354 ٹینک خریدنے کے تجویز پر بحث ہوگی۔ ہندوستانی فوج نے اپنے مستقبل کے لائٹ ٹینک کے لیے اسپیسیفکیشن جاری کیے ہیں جسے ’زورآور‘ نام دیا گیا ہے۔
ان ہلکے ٹینکوں کا نام زورآور جنرل کے نام پر رکھا گیا ہے، جس نے تبت میں کئی فتوحات کی قیادت کی اب اس حصے پر چینی فوج کا کنٹرول ہے۔ فوج کے عہدیداروں نے کہا’ لائٹ ٹینک فوج کو میدانی، ریگستانی کے علاوہ اونچائی والے علاقوں، سرحدی علاقوں اور جزائری علاقوں کے ساتھ سبھی ایمرجنسی میں مدد کریں گے۔‘ زورآور ٹینک صرف 25 ٹن وزنی
دراصل، ہندوستانی فوج کے پاس جو فی الحال ٹینک ہیں وہ پلینس اور ریگستان کے لیے ہیں۔ چاہے پھر روسی ٹی-72 ہو یا پھر ٹی-90 یا پھر دیسی ارجن ٹینک۔ یہ سبھی ٹینک 70-45 ٹن کے ہیں۔ جب کہ پروجیکٹ زورآور کے تحت لائٹ ٹینک قریب 25 ٹن کے ہوں گے۔ چین سے لگی ایل اے سی پر تعینات کرنے کے لیے دنیا کے سب سے اونچے درّے سے ہو کر گزرنا پڑتا ہے۔
ایسے میں ٹی-72 اور باقی بھاری ٹینکوں کے لیے ایل اے سی پہنچنے میں کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہندوستانی فوج ہلکے ٹینک لینا چاہتی ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔