ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

راحت اندوری کی موت سے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ صدمے میں، شیو راج سنگھ نے کہی یہ بات

مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے مقبول شاعر راحت اندوری کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی رحلت کی خبر سے مجھے شدید صدمہ ہوا ہے۔ وہ اردو ادب کی ایک قد آور شخصیت تھے۔

  • UNI
  • Last Updated: Aug 11, 2020 09:24 PM IST
  • Share this:
راحت اندوری کی موت سے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ صدمے میں، شیو راج سنگھ نے کہی یہ بات
راحت اندوری کی موت سے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ صدمے میں

نئی دہلی: مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے مقبول شاعر راحت اندوری کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی رحلت کی خبر سے مجھے شدید صدمہ ہوا ہے۔ وہ اردو ادب کی ایک قد آور شخصیت تھے۔ انہوں نے اپنی یادگار شاعری سے لوگوں کے دلوں پر انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔ ان کی موت سے ادبی دنیا کو ایک بہت بڑا خسارہ ہوا ہے۔ غم کی اس گھڑی میں ان کے چاہنے والوں سے میں تعزیت کرتا ہوں۔




مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے مقبول شاعر راحت اندوری کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی رحلت کی خبر سے مجھے شدید صدمہ ہوا ہے۔
مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے مقبول شاعر راحت اندوری کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی رحلت کی خبر سے مجھے شدید صدمہ ہوا ہے۔

شیوراج سنگھ چوہان ملک کیلئے ناقابل تلافی نقصان


 مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے اردو کے مشہور شاعر راحت اندوری کے انتقال کو مدھیہ پردیش اور ملک کیلئے ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔ شیوراج سنگھ چوہان نے ٹویٹ کیا ہے کہ "لاکھوں دلوں پر اپنی شاعری سے راج کرنے والے مشہور شاعر ہردل عزیز شاعر راحت اندوری کا انتقال مدھیہ پردیش اور ملک کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔"




شیوراج سنگھ چوہان نے اردو کے مشہور شاعر راحت اندوری کے انتقال کو مدھیہ پردیش اور ملک کیلئے ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔
شیوراج سنگھ چوہان نے اردو کے مشہور شاعر راحت اندوری کے انتقال کو مدھیہ پردیش اور ملک کیلئے ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ "میں خدا سے دعا گو ہوں کہ وہ ان کی روح کو سکون عطا کرے اور ان کے اہل خانہ اور عزیزوں کو اس بے حد غم کو برداشت کرنےکی توفیق دے۔" انہوں نے یہ اشعار بھی لکھے کہ".... راہ کے پتھر سے بڑھ کرکچھ نہیں ہیں منزلیں، راستے آواز دیتے ہیں، سفرجاری رکھو، ایک ہی ندی کے ہیں یہ دونوں کنارے دوستوں، دوستانہ زندگی سے موت سے یاری رکھو۔ راحت جی، آپ ہمیں اس طرح چھوڑ دیں گے، یہ سوچا ہی نہیں گیا تھا۔ آپ اب جس دنیا میں بھی ہوں، سلامت رہیں، سفر جاری رہے‘‘۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Aug 11, 2020 09:24 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading