سینئر کمانڈروں کی کانفرنس میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا- مستقبل میں ہرممکنSecurityچیلنج کے لئے تیار رہے فوج
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ۔ فائل فوٹو
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے ٹویٹ کیا اور کہا، 'آج آرمی کمانڈروں کی کانفرنس سے خطاب کیا۔ہندوستانی فوج کو ان کی آپریشنل تیاریوں اور صلاحیتوں پر انہیں مبارکباد دی۔ عسکری قیادت، مستقبل میں تمام ممکنہ چیلنجز کے لیے تیار رہیں، بشمول غیر روایتی اور غیر معمولی جنگ کا چیلنج ان میں شامل ہے۔
نئی دہلی: روس یوکرین جنگ کے پس منظر میں ہندوستان پر ممکنہ اثرات کو لے کر ایک بار پھر وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا بڑا بیان سامنے آیا ہے۔ جمعرات کو وزیر دفاع نے اعلیٰ فوجی کمانڈروں سے کہا کہ وہ مستقبل میں ہندوستان کو درپیش تمام ممکنہ سیکورٹی چیلنجوں کے لیے تیار رہیں، جن میں غیر روایتی اور غیر متناسب جنگ بھی شامل ہو سکتی ہے۔ وزیر دفاع نے یہ تبصرہ پیر کو شروع ہونے والی دو سالہ آرمی کمانڈرز کانفرنس میں کیا۔
وزیردفاع نے کی فوج کی تعریف
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کانفرنس میں فوج کی تعریف کی ہے، انہوں نے کہا کہ کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوج کی آپریشنل تیاری شاندار ہے اور خطے کے لیے روس-یوکرین جنگ کے ممکنہ جغرافیائی سیاسی اثرات کا بھی انہوں نے جائزہ لیا۔ انہوں نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل ایم ایم نروانے کو بھی مبارکباد پیش کی کہ وہ انڈین آرمی کے بطور سی او اے ایس کی مدت کے آخری ڈھائی سالوں میں فوج کی کامیابی سے قیادت کر رہے ہیں۔
وزیردفاع نے ٹوئٹ کرکے کہی یہ بات
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے ٹویٹ کیا اور کہا، 'آج آرمی کمانڈروں کی کانفرنس سے خطاب کیا۔ہندوستانی فوج کو ان کی آپریشنل تیاریوں اور صلاحیتوں پر انہیں مبارکباد دی۔ عسکری قیادت، مستقبل میں تمام ممکنہ چیلنجز کے لیے تیار رہیں، بشمول غیر روایتی اور غیر معمولی جنگ کا چیلنج ان میں شامل ہے۔
فوج نے کیا کہا؟
اس دوران فوج نے کہا کہ وزیر دفاع نے ملک کی بے لوث خدمت اور ملک کے لئے بے لوث خدمات اور جدیدیت کی سمت میں اس کے انتھک کوششوں پر زور دیا ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔