وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے ’خود انحصاری‘ پر دیا زور، کہا-2047 تک ترقی یافتہ ملک ہوگا ہندوستان

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے ’خود انحصاری‘ پر دیا زور، کہا-2047 تک ترقی یافتہ ملک ہوگا ہندوستان۔ فائل فوٹو

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے ’خود انحصاری‘ پر دیا زور، کہا-2047 تک ترقی یافتہ ملک ہوگا ہندوستان۔ فائل فوٹو

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہم نے خواب دیکھا ہے کہ 2047 تک ہندوستان دنیا کا ترقی یافتہ ملک بنے گا۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Pune, India
  • Share this:
    دفاعی شعبہ میں سائبر خطرات کے درمیان مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے دعویٰ کیا ہے کہ 2047 تک ہندوستان ایک ترقی یافتہ ملک ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک خودانحصار (آتم نربھر) بن رہا ہے اور سال 2027 تک عالمی معیشت میں تیسرا رینک حاصل کرے گا۔ وہ مہاراشٹر کے پونے ضلع میں واقع ڈیفنس انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانس ٹیکنالوجی (DIAT) کے کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

    سائبر اسپیس میں بڑھ رہے ہیں خطرات

    اس موقع پر خطاب رکتے ہوئے وزیر دفاع نے دفاعی شعبہ میں بڑھ رہے سائبر خطرات کے بارے میں اصلاحات پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا تیزی سے بدل رہی ہے۔ دفاعی سیکٹر میں بھی تبدیلی دیکھی جارہی ہے کیونکہ ہم اس شعبہ میں کئی تکنیکی تبدیلیاں دیکھ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ڈیفنس سیکٹر میں کئی مسائل پیدا ہوئے ہیں، خاص کر سائرب اسپیس میں خطرات بڑھ گئے ہیں۔ اپنے خطاب میں انہوں نے خودانحصاری پر زور دیتے ہوئے کہاکہ بدلتی صورتحال کے ساتھ ہمیں ٹیکنالوجی میں ترقی کی ضرورت ہے۔ اگر کوئی چیلنج ہے تو اس کا حل بھی ہے۔

    ٹکنالوجی کو آگے بڑھانے کی ہونی چاہیے کوشش: راجناتھ

    وزیر دفاع کے مطابق، اب ملک میں ٹیکنالوجی کو آگے بڑھانے کی کوشش کی جانی چاہیے۔ ہمیں خود انحصار بننا ہے، حالانکہ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم دوسرے ممالک سے الگ ہو جائیں، بلکہ ہمارا مقصد یہ ہونا چاہیے کہ ہم بنیادی ضروریات کی اشیاء تیار کر کے دوسرے ممالک کو برآمد کر سکیں۔

    یہ بھی پڑھیں:

    کرناٹک: وزیراعلیٰ کے عہدے کو لے کر رسہ کشی جاری، آج دہلی آسکتے ہیں شیوکمار، کھرگے کو سونپی گئی یہ رپورٹ

    یہ بھی پڑھیں:

    مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ کا بڑا بیان، حیدر آباد سے گرفتار مبینہ دہشت گرد کا اویسی کے کالج سے کنیکشن

    انہوں نے آگے کہا کہ ہم اگر ملک میں چیزوں کی تیاری کرنا شروع کردیں گے تو اس سے ہمیں روزگار کے مواقع بڑھانے میں بھی مدد ملے گی۔ آگے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہم نے خواب دیکھا ہے کہ 2047 تک ہندوستان دنیا کا ترقی یافتہ ملک بنے گا۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: