چین کے وزیر دفاع لی شنگفو اور روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو ہندوستان میں اگلے ہفتے ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی ایک اہم میٹنگ میں حصہ لیں گے۔ ہندوستان کی صدارت میں 27 اور 28 اپریل کو ایس سی او وزیر دفاع کی سطح کی میٹنگ منعقد کی جائے گی۔ حالانکہ ابھی تک پاکستانیو زیر دفاع خواجہ آصف کی میٹنگ میں حصہ لینے کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ خواجہ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں حصہ لے سکتے ہیں۔
تقریب کے بارے میں جاننے والوں کا کہنا تھا کہ پاکستان کے علاوہ شنگھائی تعاون تنظیم کے دیگر اراکین بشمول چین، روس نے اپنے وزرائے دفاع کی اجلاس میں شرکت کی تصدیق کی ہے۔ اگرچہ شنگھائی تعاون تنظیم کے ارکان نے ابھی تک کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے۔ اگر لی ہندوستان آتے ہیں تو تین سال قبل لداخ میں سرحدی کشیدگی کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا جب چینی وزیر دفاع ملک میں ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں:
دفاعی وزرا کی میٹنگ کے بعد چار اور پانچ مئی کو گوا میں ایس سی او ارکان کے وزرائے خارجہ کی میٹنگ ہوگی۔ بتادیں، ہندوستان اس سال جی20 کے ساتھ ایس سی او کی بھی صدارت کررہا ہے۔ پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو سمیت ایس سی او کے سبھی ارکان ممالک کے وزرائے خارجہ میٹنگ میں شامل ہونے والے ہیں۔ پاکستان پہلے ہی ایس سی او کے وزرائے خارجہ کی میٹنگ میں حصہ لینے کے لیے بلاول بھٹو کے ہندوستان دورے کی تصدیق کرچکا ہے۔
میٹنگ میں علاقائی سلامتی سے متعلق ایشوز پر بات چیت کی امید
شنگھائی تعاون تنظیم کے وزارتی دفاعی اجلاس میں دہشت گردی کے خطرے اور افغانستان کی صورتحال سمیت علاقائی سلامتی سے متعلق مختلف امور پر بات چیت متوقع ہے۔ میٹنگ کی صدارت وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کریں گے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک میں ہندوستان، روس، چین، کرغزستان، قازقستان، تاجکستان، ازبکستان اور پاکستان شامل ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔