اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Breaking News: بڑا فیصلہ، ہریش راوت کی قیادت میں اترا کھنڈ الیکشن لڑے گی کانگریس

    اتراکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہریش راوت کے ٹوئٹس کے بعد چل رہے تنازعہ پر بریک لگاتے ہوئے کانگریس ہائی کمان نے اعلان کردیا ہے کہ اتراکھنڈ اسمبلی انتخابات ہریش راوت کی قیادت میں لڑا جائے گا۔

    • Share this:
      نئی دہلی/ دہرہ دون: اتراکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہریش راوت کے ٹوئٹس کے بعد چل رہے تنازعہ پر بریک لگاتے ہوئے کانگریس ہائی کمان نے اعلان کردیا ہے کہ اتراکھنڈ اسمبلی انتخابات ہریش راوت کی قیادت میں لڑا جائے گا۔ جمعہ کے روز دہلی میں ہریش راوت کے ساتھ ہی اتراکھنڈ کے تمام بڑے کانگریسی لیڈران کی میٹنگ ہونی تھی اور اعلیٰ کمان کو ہریش راوت کی ناراضگی کو لے کر کسی نتیجے پر پہنچنا تھا۔ مانا جا رہا تھا کہ ہریش راوت کی ناراضگی اپوزیشن لیڈر پریتم سنگھ اور کانگریس پارٹی اتراکھنڈ کے انچارج دیویندر یادو کیمپ کی سرگرمیوں سے متعلق تھی، لیکن دیویندر یادو نے اس سے انکار کردیا ہے۔

      اتراکھنڈ میں اسمبلی انتخابات سے عین قبل قیادت کو لے کر پیدا ہوئے تنازعہ کو لے کر آج دہلی میں ہو رہی میٹنگ ختم ہوگئی ہے۔ میٹنگ کے بعد کانگریس انچارج دیویندر یادو نے کہا ہے کہ ہریش راوت کو کسی طرح کی ناراضگی ان سے نہیں تھی۔ دیویندر یادو نے کہا، ’الیکشن کے وقت کچھ چھوٹی موٹی باتیں ہوتی ہیں، لیکن سب ٹھیک ہے اور سارے مسئلے حل کرلئے گئے ہیں‘۔ دیویندر یادو نے واضح طور پر کہا کہ ہریش راوت کیمپین کمیٹی کے چیئرمین ہیں اور وہ پوری انتخابی مہم کی سربراہی کریں گے‘۔ کوئی اختلاف نہیں ہے، جو کام کرتا ہے، کام کے طریقے میں فرق ہوسکتا ہے، لیکن ہمارا ہدف ایک ہے‘۔

      وزیر اعلیٰ کا چہرہ بعد میں طے ہوگا: پریتم سنگھ

      وزیر اعلیٰ چہرے کے سوال پر ہریش راوت نے کہا کہ الیکشن کا چہرہ میں رہوں گا۔ میٹنگ کے بعد اتراکھنڈ اسمبلی انتخابات میں اپوزیشن لیڈر پریتم سنگھ نے بیان دیا کہ ہم سب لوگ ایک ساتھ مل کر الیکشن لڑیں گے۔ ہریش راوت کیمپین کمیٹی کو لیڈ کریں گے۔ الیکشن کے بعد وزیر اعلیٰ کا چہرہ طے ہوگا۔ سب کی جو پریشانیاں تھیں، وہ اب دور ہوگئی ہیں۔ کانگریس میں سب کچھ ٹھیک ہے، بی جے پی پہلے اپنا گھر دیکھے۔

      Published by:Nisar Ahmad
      First published: