نئی دہلی: بی جے پی سے معطل کردیئے گئے قدآور لیڈر ہرک سنگھ راوت کی کانگریس میں واپسی کو لے کر تعطل کا ماحول پھر بن گیا ہے۔ ذرائع کے حوالے سے بڑی خبر یہ آرہی ہے کہ آج منگل کو ہرک سنگھ کی کانگریس پارٹی میں جوائننگ نہیں ہوگی۔ اس کی وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ ہریش راوت سمیت کئی لیڈر ہرک سنگھ سے ناراض ہیں اور ان کی واپسی کو لے کر مخالفت کر رہے ہیں۔ ہرک سنگھ کے لئے اپنی ناراضگی ہریش راوت کھل کر اعلیٰ کمان کو بتا چکے ہیں۔ اعلیٰ کمان کو فیصلہ لینا ہے، لیکن سب ملاکر ہرک سنگھ کی جوائننگ کو لے کر ابھی بھی پینچ پھنسا ہوا ہے۔
اس سے قبل کہا جا رہا تھا کہ منگل کو ہرک سنگھ کی کانگریس میں واپسی تقریباً طے ہوچکی ہے۔ دل بدل کی اس سیاست کو لے کر جہاں اتراکھنڈ میں سیاسی ہلچل بنی ہوئی ہیں۔ وہیں دہلی میں بھی کانگریس کے گلیاروں میں اس معاملے پر گہما گہمی بڑھ گئی ہے۔ اس طرح کی چرچا بھی ہے کہ گزشتہ سال کے آخری دنوں میں ہی کانگریس کے اندر گروپ بازی کو لے کر ہریش راوت نے ناراضگی ظاہر کی تھی اور آخر کار اعلیٰ کمان نے انہیں الیکشن کی پوری کمان سونپ دینے کا فیصلہ لیا تھا۔ اس بار پھر ہریش راوت کی شبیہ کا سوال کھڑا ہونے کی بات کہی جا رہی ہے۔
پھر وہی دو گروپ، پھر وہی تکرار!ذرائع کے حوالے سے آرہی خبروں کی مانیں تو اس بار بھی پریتم سنگھ گروپ ہریش راوت گروپ کے سامنے کھڑا ہوگیا ہے اور ہرک سنگھ کی واپسی کی حمایت کر رہی ہے۔ لیڈر اپوزیشن پریتم سنگھ اور کانگریس کے اتراکھنڈ انچارج دیویندر یادو ہرک سنگھ کو حمایت دیتے ہوئے دبی زبان میں کہہ رہے ہیں کہ ہریش راوت کو اب معافی دے دینی چاہئے۔ وہیں، ہریش راوت کہہ چکے ہیں کہ پارٹی کا سوال ہو تو ایک شخص کی اہمیت نہیں ہے اور پارٹی اس پر آپسی رضامندی سے فیصلہ کرے گی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔