ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

Uttarakhand: پشکر سنگھ دھامی کے وزیر اعلیٰ بننے پر بی جے پی میں ہنگامہ، پارٹی سینئر لیڈروں کو منانے میں مصروف

اتراکھنڈ بی جے پی انچارج دشینت کمار گوتم ان لیڈروں سے ملاقات کی ہے، تاکہ کوئی پریشانی ہے تو اسے وقت رہتے حل کرلیا جاسکے۔ یہی نہیں، اتراکھنڈ بی جے پی کے سینئر لیڈر دھن سنگھ راوت اور نینی تال کے رکن پارلیمنٹ اجے بھٹ بھی سبودھ انیال کے ساتھ میٹنگ کر رہے ہیں۔

  • Share this:
Uttarakhand: پشکر سنگھ دھامی کے وزیر اعلیٰ بننے پر بی جے پی میں ہنگامہ، پارٹی سینئر لیڈروں کو منانے میں مصروف
پشکر سنگھ دھامی کے وزیر اعلیٰ بننے پر بی جے پی میں ہنگامہ، پارٹی سینئر لیڈروں کو منانے میں مصروف

دہرہ دون: اتراکھنڈ میں سیاسی رسہ کشی (Uttarakhand Politics Crisis) کے درمیان پشکر سنگھ دھامی (Pushkar Singh Dhami) کو قانون ساز کونسل کا لیڈر منتخب کیا گیا ہے۔ جبکہ وہ آج شام تیرتھ سنگھ راوت کی جگہ ریاست کے نئے وزیر اعلیٰ کا حلف لیں گے۔ دھامی کے وزیر اعلیٰ بننے کو لے کر بی جے پی کے کچھ سینئر لیڈر ناراض نظر آرہے ہیں۔ پارٹی ذرائع کے مطابق، ستپال مہاراج (Satpal Maharaj)، مدن کوشک، سبودھ انیال، ہرک سنگھ راوت (Harak Singh Rawat)، بشن سنگھ چفال اور یشپال آریہ جیسے لیڈروں نے اتراکھنڈ بی جے پی سمیت ہائی کمان کے سامنے اپنی ناراضگی ظاہر کی ہے۔


پارٹی ذرائع کے مطابق، اتراکھنڈ بی جے پی انچارج دشینت کمار گوتم ان لیڈروں سے ملاقات کی ہے، تاکہ کوئی پریشانی ہے تو اسے وقت رہتے حل کرلیا جاسکے۔ یہی نہیں، اتراکھنڈ بی جے پی کے سینئر لیڈر دھن سنگھ راوت اور نینی تال کے رکن پارلیمنٹ اجے بھٹ بھی سبودھ انیال کے ساتھ میٹنگ کر رہے ہیں۔ وہیں، ذرائع کے مطابق، کابینی وزیر ہرک سنگھ راوت اور ستپال مہاراج کی بھی آپس میں میٹنگ ہوئی ہے، لیکن مہاراج کے دہلی جانے کی خبر صرف افواہ ہے۔


بی جے پی نے کہا- ناراضگی صرف افواہ


تیرتھ سنگھ راوت حکومت میں کابینی وزیر رہے بنشی دھر بھگت نے کہا کہ کہیں کوئی رکن اسمبلی ناراض نہیں ہے۔ یہ محض افواہ ہے اور سبھی مضبوطی کے ساتھ حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا، ’میں نے کہیں پڑھا ہے کہ 35 ایم ایل اے دہلی پہنچے ہیں۔ یہ ساری باتیں محض افواہ ہیں، پارٹی کے سبھی لیڈر متحد ہیں‘۔ اس کے علاوہ بنشی دھر بھگت نے کہا کہ پشکر سنگھ دھامی کو پارٹی نے باگ ڈور سونپی ہے تو یقینی طور پر کوئی اچھی تبدیلی دکھائی دے گی۔ پوری حکومت ان کے ساتھ  کھڑی رہے گی۔ میٹںگ میں الیکشن لڑنے کا طریقہ طے کیا گیا ہے، اسی پر چلیں گے۔ صرف وزیر اعلیٰ کا چہرہ بدلا ہے، باقی سوچ بی جے پی کی ہے‘۔ وہیں بی جے پی رکن اسمبلی دھن سنگھ راوت نے کہا، ’کہیں کوئی ناراضگی نہیں ہے۔ مجھے نہیں لگتا کہ اتراکھنڈ میں کوئی ناراض ہوگا۔ سبھی پارٹی کے فیصلے سے خوش ہیں‘۔

وہیں، ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ سینئر لیڈروں کی ناراضگی کے سبب آج صرف پشکر سنگھ دھامی ہی حلف لیں گے۔ حالانکہ شام ہوتے ہوتے اگر ناراض لیڈر مان گئے تو نئی کابینہ میں حلف لینے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 04, 2021 01:55 PM IST