உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    یوپی کی طرز پر اب اتراکھنڈ میں بھی ہوگا مدارس کا سروے، CM پشکر سنگھ دھامی نے دیئے احکامات

     اتراکھنڈ میں ہوگا مدارس کا سروے، وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے دیا حکم

    اتراکھنڈ میں ہوگا مدارس کا سروے، وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے دیا حکم

    Uttarakhand Madarssa Survey: اتراکھنڈ وقف بورڈ کے چیئرمین شاداب خان شمس نے بتایا کہ اتراکھنڈ وقف بورڈ کے چیئرمین شاداب شمس نے اس کی تصدیق کی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Dehradun, India
    • Share this:
      دہرہ دون: اترپردیش کی یوگی حکومت کی طرز پر اب اتراکھنڈ کی پشکر سنگھ دھامی حکومت بھی ریاست میں منظور شدہ مدارس کا سروے کروانے جارہی ہے۔ اتراکھنڈ وقف بورڈ کے چیئرمین شاداب خان شمس نے بتایا کہ اتراکھنڈ وقف بورڈ کے چیئرمین شاداب شمس نے اس کی تصدیق کی۔ واضح رہے کہ یوپی میں غیر منظور شدہ مدارس کے سروے کا کام منگل سے شروع ہوگیا ہے۔

      اتراکھنڈ وقف بورڈ کے چیئرمین شاداب شمس نے کہا کہ حکومت جن مدارس کو پیسے دیتی ہے تو اس کو حق ہے کہ اس کی جانچ ہو۔ ایسے میں یہ حکومت کا اختیار بھی ہے کہ ان مدارس کا سروے کرایا جائے اور اسی لئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو پیسے دیئے جا رہے ہیں، ان سے کیا مدارس میں مسلم طلبا کو تعلیم، کھانا اور دیگر سہولیات مل رہی ہیں کہ نہیں؟ مدارس میں ٹیچر ہیں یا نہیں؟ مدارس کے پاس عمارت ہے کہ نہیں؟ اس کا سروے کیا جائے گا۔

      103 مدارس کا ہوگا سروے

      شاداب شمس نے کہا کہ پوری ریاست میں 500 سے زیادہ مدارس چلائے جا رہے ہیں، جس میں سے 103 مدارس وقف بورڈ کے ماتحت آتے ہیں۔ ان مدارس کو حکومت کی طرف سے پیسہ ملتا ہے۔ اسی کے تحت وقف بورڈ اتراکھنڈ میں موجود سبھی اپنے 103 مدارس کا سروے کریں گے اور ان میں دی جانے والی ریاستی حکومت کی تمام سہولیات کا کس طرح سے استعمال کیا جا رہا ہے، اس کی جانچ ہوگی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: