دہرہ دون: وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کی قیادت والی اتراکھنڈ حکومت نے ریاست میں یونیفارم سول کوڈ (Uniform Civil Code) کو نافذ کرنے کے لئے ایک ڈرافٹنگ کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ اس کمیٹی کی چیئرپرسن سپریم کورٹ کی ریٹائر جسٹس رنجنا دیسائی ہوں گی۔
وہیں، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دیو بھومی کی تہذیب کو محفوظ کرتے ہوئے سبھی مذہبی طبقات کو یکسانیت فراہم کرنے کے لئے سپریم کورٹ کی ریٹائر جسٹس رنجنا دیسائی کی صدارت میں یونیفارم سول کوڈ کے نفاذ کے ماہر کمیٹی کی تشکیل کردی گئی ہے۔
بہرحال، یونیفارم سول کوڈ کی ڈرافٹنگ کمیٹی میں سپریم کورٹ کی ریٹائر جسٹس رنجنا دیسائی کے علاوہ دہلی ہائی کورٹ کے ریٹائر جسٹس پرمود کوہلی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ وہیں، ریاست کے سابق سکریٹری شتروگھن سنگھ، منو گوڑ اور سریکھا ڈنگوال اس کمیٹی کے رکن بنائے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ منو گوڑ سماجی کارکن ہیں، تو سریکھا ڈنگوال دون یونیورسٹی کی چانسلر ہیں۔ جبکہ شتروگھن سنگھ آئی اے ایس رہے ہیں۔

سپریم کورٹ کی ریٹائر جج رنجنا دیسائی کو کمیٹی کا چیئرپرسن بنایا گیا ہے۔
وہیں، اتراکھنڈ کے چمپاوت میں جمعہ کو دھامی نے کہا، ’ہم نے اسمبلی انتخابات سے پہلے اعلان کیا تھا کہ اگر ہم اقتدار میں واپس آئے تو ریاست میں یونیفارم سول کوڈ نافذ کریں گے۔ اتراکھنڈ میں رہنے والے سبھی لوگوں کے لئے ایک یونیفارم سول کوڈ ہونا چاہئے۔ اب ہم اتراکھنڈ میں یونیفارم سول کوڈ نافذ کرنے جا رہے ہیں۔ اس کے ساتھ اتراکھنڈ یونیفارم سول کوڈ نافذ کرنے والا گوا کے بعد دوسرا ریاست بن جائے گا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔