تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کے وفد کی اسد الدین اویسی ایم پی سے نمائندگی

تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کے ایک وفد نے آج اسد الدین اویسی رکن پارلیمنٹ حیدرآباد و صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین سے دارالسلام میں ملاقات کی۔

Sep 17, 2019 09:08 PM IST | Updated on: Sep 17, 2019 09:10 PM IST
تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کے وفد کی اسد الدین اویسی ایم پی سے نمائندگی

تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کے وفد کی اسد الدین اویسی ایم پی سے نمائندگی۔(تصویر:پریس ریلیز)۔

تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کے ایک وفد نے آج اسد الدین اویسی رکن پارلیمنٹ حیدرآباد و صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین سے دارالسلام میں ملاقات کی۔وفد کی قیادت فیڈریشن کے جنرل سکریٹری سید غوث محی الدین اورکنوینراسمال اینڈ میڈیم نیوز پیپرس کمیٹی ایس ایس کے حسینی اقبال نے کی-وفد نے صدر مجلس کے علم میں تلنگانہ کے چھوٹے اور درمیانی درجہ کے اخبارات کے مسائل کو لایا۔وفد نے ان سے درخواست کی کہ جی او239کی ترمیم کے لئے حکومت سے نمائندگی کریں تاکہ قواعد میں راحت دی جاسکے اوراکریڈیشن کارڈس، ہیلت کارڈس کے حصول میں ہورہی دشواریوں کا خاتمہ ہوسکے۔صدر مجلس نے پارٹی کے ارکان اسمبلی کو اس مسئلہ کو وقفہ سوالات کے دوران اٹھانے کی ہدایت دی۔

تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کے وفد کی اسد الدین اویسی ایم پی سے نمائندگی۔(تصویر:پریس ریلیز)۔ تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کے وفد کی اسد الدین اویسی ایم پی سے نمائندگی۔(تصویر:پریس ریلیز)۔

Loading...

صدر مجلس کی ہدایت پربہادر پورہ کے مجلسی رکن محمد معظم خان نے اس مسئلہ کو ایوان میں اٹھایا۔انہوں نے چھوٹے اخبارات کی حمایت کرنے کی حکومت سے خواہش کی۔حکومت کی طرف سے وزیرداخلہ محمد محمود علی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس سمت مناسب اقدامات کئے جائیں گے۔پہلے اسد الدین اویسی نے وفد کویقین دہانی کروائی کہ ان کے مسائل سے ریاستی حکومت کو واقف کروایاجائے گاتاکہ ان کا موزوں حل نکالاجاسکے۔اس وفد میں حبیب علی الجیلانی جوائنٹ سکریٹری ٹی یو ڈبلیو ایف جے، محمد امجد علی آرگنائزنگ سکریٹری ٹی یو ڈبلیو ایف جے،قدیر فاروقی، نعیم غوری،عالم مہدی،ایم آر غوری اور دوسرے موجود تھے۔

Loading...