اپنا ضلع منتخب کریں۔

    دہلی کی آب و ہوا ہوئی 'مزید خراب'، سنگین ہوسکتے ہیں حالات، جانئے کیا کہتا ہے AQI

    دہلی کی آب و ہوا ہوئی 'مزید خراب'، سنگین ہوسکتی ہے حالت، جانئے کیا کہتا ہے AQI ۔ فائل فوٹو ۔

    دہلی کی آب و ہوا ہوئی 'مزید خراب'، سنگین ہوسکتی ہے حالت، جانئے کیا کہتا ہے AQI ۔ فائل فوٹو ۔

    New Delhi AQI: نئی دہلی کی آب و ہوا ایک مرتبہ پھر خراب ہورہی ہے ۔ خاص کر آنند وہار تو سنگین صورتحال میں پہنچ گیا ہے ۔ سینٹرل پالیوشن کنٹرول بورڈ نے جمعہ کو کہا کہ کمزور ہوائیں چلنے کی وجہ سے ہوا میں موجود پالیوشن کے ذرات کا پھیلا نہیں ہوسکا ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi | New Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی : نئی دہلی کی آب و ہوا ایک مرتبہ پھر خراب ہورہی ہے ۔ خاص کر آنند وہار تو سنگین صورتحال میں پہنچ گیا ہے ۔ سینٹرل پالیوشن کنٹرول بورڈ نے جمعہ کو کہا کہ کمزور ہوائیں چلنے کی وجہ سے ہوا میں موجود پالیوشن کے ذرات کا پھیلا نہیں ہوسکا ۔ آخری مرتبہ جب آنند وہار کا پالیوشن دیکھا گیا تھا تو اس کا اے کیو آئی دوپہر تین بجے 455 تھا، جبکہ جمعہ صبح سات بجے اے کیو آئی 500 پہنچ گیا۔ آنند وہار میں اس سیزن میں 455 سب سے زیادہ اے کیو آئی تھا ۔

      جانکاری کے مطابق پی ایم 10 سطح پر ہندسہ 500 تھا ۔ یہ سب سے زیادہ تھا ۔ جبکہ پی ایم 2.5  اے کیو آئی 455 ریکارڈ ہوا تھا ۔ پی ایم 10 کی اوسط سطح 458 تھی جبکہ پی ایم 2.5 کی اوسط سطح 400 تھی ۔ سی پی سی بی کے مطابق اے کیو آئی کی سنگین صورتحال صحت مند لوگوں کو متاثر کرتی ہے جبکہ بیمار افراد کیلئے حالات مزید سنگین ہوسکتے ہیں ۔

      بتادیں کہ صفر سے 50 تک کا اے کیو آئی 'اچھا' مانا جاتا ہے ۔ 51 سے 100 تک اے کیو آئی اطمینان بخش مانا جاتا ہے ۔ 101 سے 200 کے درمیان کا اے کیو آئی متوازن مانا جاتا ہے ۔ 201 سے 300 کے درمیان اے کیو آئی بے کار ، 301 سے 400 کے درمیان کا بہت بے کار اور 401 سے 500 کے درمیان کا اے کیو آئی سنگین زمرہ میں آتا ہے ۔

      یہ بھی پڑھئے: پی ایچ ڈی کے طلبہ فرضی اشتہارات سے رہیں ہوشیار، یو جی سی نے جاری کیا اہم نوٹس


      یہ بھی پڑھئے: ترقی کے کاموں میں جموں و کشمیر آخر کیوں پچھڑ رہا؟ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہی یہ بات



      دوسری طرف محکمہ موسمیات نے بتایا کہ جمعہ کو نئی دہلی کی صبح پوری طرح صاف تھی ۔ درجہ حرارت 14.6 ڈگری تھا جبکہ صبح 8:30 بجے ہوا میں نمی کا تناسب 90 فیصد تھا ۔ حالانکہ جمعرات کے مقابلہ دہلی کی آب و ہوا خراب ہوئی ۔ جمعرات کو نئی دہلی کا اے کیو آئی 333 تھا جبکہ جمعہ کو صبح ساڑھے نو بجے یہ 346 ہوگیا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: