ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دہلی اسمبلی انتخابات 2020 : سبھی 70 سیٹوں پر ووٹنگ آج ، تیاریاں مکمل ، سیکورٹی کے سخت انتظامات

دہلی کے چیف الیکشن افسر رنبیر سنگھ کے مطابق پولنگ منصفانہ اور پرامن ڈھنگ سے کروانے کے لیے سیکورٹی کے ساتھ ساتھ کافی تعداد میں ملازمین کو تعینات کیا گیا ہے ۔

  • UNI
  • Last Updated: Feb 08, 2020 12:06 AM IST
  • Share this:
دہلی اسمبلی انتخابات 2020 : سبھی 70 سیٹوں پر ووٹنگ آج ، تیاریاں مکمل ، سیکورٹی کے سخت انتظامات
تصویر : پی ٹی آئی ۔

دہلی اسمبلی کیلئے ہفتے کے روز ہونے والی پولنگ کو پرامن اورغیر جانبد ارنہ ڈھنگ سے کروانے کے لیے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ پولنگ ہفتے کے روز صبح آٹھ بجے شروع ہو جائے گی اور شام چھ بجے تک چلے گی ۔ ووٹوں کی گنتی 11 فروری کو ہوگی۔ دہلی کے چیف الیکشن افسر رنبیر سنگھ کے مطابق پولنگ منصفانہ اور پرامن ڈھنگ سے کروانے کے لیے سیکورٹی کے ساتھ ساتھ کافی تعداد میں ملازمین کو تعینات کیا گیا ہے ۔ مسٹر سنگھ کے مطابق پولنگ غیر جانبدارانہ کروانے کے لیے 1000024 ملازم الیکشن ڈیوٹی پر تعینات کیے گئے ہیں۔


سیکورٹی انتظامات کے سلسلے میں انہوں نے کہا کہ دہلی پولیس کے 38 ہزار 874 اور ہوم گارڈ کے 19 ہزار جوان تعینات کیے جائیں گے ۔ اس کے علاوہ بڑی تعداد میں نیم سلامتی دستوں کو بھی تعینات کیا جائے گا ۔ دہلی الیکٹورل افسر کے دفتر سے حاصل اعداد و شمار کے مطابق دارالحکومت کی کل آبادی دو کروڑ 14 لاکھ تین ہزار 686 ہے۔ ان میں مردوں کی تعداد ایک کروڑ 78 لاکھ تین ہزار 804 اور خواتین کی (بشمول دیگر) 93 لاکھ 59 ہزار 882 ہے۔


اس بار کل ایک کروڑ 47 لاکھ 86 ہزار 382 ووٹر ہیں جن میں سے 132 ووٹر 100 یا اس سے زیادہ عمر کے ہیں۔ بزرگ ووٹروں کو’وی آئی پی‘ ووٹر کے طور پر ووٹ ڈالنے کی سہولتیں مہیا کروائی جائیں گی ۔ بزرگ ووٹروں میں مرد 68 اور خواتین ووٹر 64 ہیں۔ سب سے معمر ووٹر گریٹر کیلاش کی چترنجن پارک رہائشی 110 سالہ خاتون كاليتارا منڈل ہیں۔


کل ووٹروں میں مرد ووٹروں کی تعداد 81 لاکھ پانچ ہزار 236 اور خواتین ووٹر 66 لاکھ 80 ہزار 277 ہیں۔ خواجہ سرا ووٹر 869 ہیں۔ تمام ووٹروں کو ووٹر کارڈ جاری کیے جا چکے ہیں۔
اوورسیز ووٹروں کی تعداد 498 اور سروس سے منسلک ووٹروں کی تعداد 11 ہزار 608 ہے۔ اسی سال سے زیادہ کے ووٹروں کی تعداد دو لاکھ چار ہزار 830 ہیں۔ معذور ووٹر 50 ہزار 473 ہیں۔ وہیل چیئر ووٹروں کی تعداد 3875 ہے۔ معذور ووٹروں کو پولنگ میں سہولت کے لیے نو ہزار 997 والنٹير تعینات کیے جائیں گے۔
First published: Feb 08, 2020 12:06 AM IST