دہلی میں انٹرنیشنل کھلاڑی سمیت 4 لوگ لوٹ پاٹ اورگولی باری کےالزام میں گرفتار

لوٹ پاٹ کے ملزمین کی پہچان دنیش،  لکشے، ہردیپ اوررابن کے طورپرہوئی اورچاروں دہلی کے رہنے والے ہیں۔ ان پرالزام ہے کہ انہوں نے بندوق کی نوک پرایک کرانے کی دوکان پرلوٹ پاٹ کی۔ 

Aug 10, 2019 11:52 PM IST | Updated on: Aug 10, 2019 11:58 PM IST
دہلی میں انٹرنیشنل کھلاڑی سمیت 4 لوگ لوٹ پاٹ اورگولی باری کےالزام میں گرفتار

دہلی میں انٹرنیشنل کھلاڑی سمیت 4 لوگ لوٹ پاٹ اورگولی باری کےالزام میں گرفتار

دہلی پولیس نے ہفتہ کو بین الاقوامی گولڈ میڈل فاتح سمیت 4 لوگوں کولوٹ پاٹ کے معاملے میں گرفتارکیا۔ ان کے پاس سے دو دیشی کٹے، پانچ زندہ کارتوس اورایک فرضی نمبروالی کارملی ہے۔ ان کی شناخت دنیش، لکشے، ہردیپ اوررابن کے طورپرہوئی اورچاروں دہلی کے رہنے والے ہیں۔ ان پرالزام ہے کہ انہوں نے بندوق کی نوک پرایک کرانے کی دوکان پرلوٹ پاٹ کی۔ یہ حادثہ 24 جولائی کی رات 10 بجے کی بتائی جارہی ہے۔

دوکان مالک سے پیسے لوٹے اورنوکرپرگولی چلائی

Loading...

پولیس کے مطابق شکایت دی گئی تھی کہ روہنی میں دوکان کا شٹربند کیا جارہا تھا۔ اس وقت دوکان کا مالک روپئے کی نقدی کا بیگ اورباقی سامان کے ساتھ کارمیں بیٹھا تھا اوراس کا نوکرشٹربند کررہا تھا۔ اسی دوران تین لوگ کارسے آتے ہیں اورمالک سے نقدی کا بیگ چھین لیتے ہیں اوربھاگنے سے پہلے نوکرپرگولی چلاتے ہیں۔ شکایت ملنے کے بعد پولیس ٹیم بنائی گئی اورسی سی ٹی وی فوٹیج دیکھے گئے، لیکن اس سے زیادہ کچھ نہیں ملا۔ اس کے بعد اس علاقے کے باقی سی سی ٹی وی کیمروں کی بھی جانچ کی گئی۔

آٹھ دن بعد تقریباً 170 سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کرنے کے بعد کچھ ثبوت ملے۔ ڈی سی پی گوروشرما نے بتایا کافی سارے فوٹیج دیکھنے کے بعد ملزمین کی سفید سوئفٹ کارکی جھلک نظرآئی۔ پتہ چلا کہ گاڑی کے پہیے کے کورکالے رنگ کے تھے اورصرف نمبرپلیٹ کی لائٹ جل رہی تھی۔ اس کے بعد کارکو تلاش کرنے کی کوشش کی گئی۔

کافی مشقت کے بعد گاڑی کا پتہ چلا۔ جانچ میں ملزمین نے بتایا کہ ڈرائیوراورکولڈ ڈرنکس سپلائی کا کام کرنے والے رابن نے دوکان مالک کے بارے میں بتایا تھا۔ حادثہ والی رات میں وہ 30 منٹ پہلے دوکان پرپہنچ گئے تھے اوروہاں جاکرانہوں نے ریکی کی۔ جب دوکان بند کی جارہی تھی تب ہردیپ، سچن اوردنیش کارسے نکلے اوربندوق کے سہارے لوٹ کو انجام دیا۔

دو ملزم ہیں پہلوان

ملزم دنیش بیڈ شیٹ فروخت کرتا تھا اوراسے پیسوں کی ضرورت تھی کیونکہ اس کی بیوی حاملہ تھی۔ وہیں پردیپ اپنے والد کے ساتھ فیکٹری چلا تا تھا۔ وہ سلطان پوری میں کشتی کی پریکٹس بھی کیا کرتا تھا۔ اس پرکافی قرض ہوگیا تھا۔ اس کے بھتیجے نے لوٹ کا پلان بنایا اورپھراسے انجام دیا۔ لکشے پانچ سال سے کشتی میں تھا اوراس نے 2017 میں تھائی لینڈ میں کھیلی گئی انڈو -تھائی چمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔ وہ مستی کے لئے ان لوگوں کے ساتھ ہوگیا اوراس نے ہی نوکرپرگولی چلائی تھی۔

 

Loading...