اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Delhi News: نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کے خلاف ای ڈی نے درج کیا منی لانڈرنگ کا معاملہ

    Delhi News : دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کی مشکلات بڑھتی جارہی ہیں ۔ ایکسائز پالیسی میں لگے بدعنوانی کے الزامات کے بعد اب ان کے خلاف انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے منی لانڈرنگ کا کیس درج کرلیا ہے ۔

    Delhi News : دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کی مشکلات بڑھتی جارہی ہیں ۔ ایکسائز پالیسی میں لگے بدعنوانی کے الزامات کے بعد اب ان کے خلاف انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے منی لانڈرنگ کا کیس درج کرلیا ہے ۔

    Delhi News : دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کی مشکلات بڑھتی جارہی ہیں ۔ ایکسائز پالیسی میں لگے بدعنوانی کے الزامات کے بعد اب ان کے خلاف انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے منی لانڈرنگ کا کیس درج کرلیا ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi | New Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی : دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کی مشکلات بڑھتی جارہی ہیں ۔ ایکسائز پالیسی میں لگے بدعنوانی کے الزامات کے بعد اب ان کے خلاف انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے منی لانڈرنگ کا کیس درج کرلیا ہے ۔ منیش سسودیا کے ساتھ ہی ای ڈی نے معاملہ میں کئی دیگر کو بھی ملزم بنایا ہے ۔ غور طلب ہے کہ سی بی آئی نے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا و پندرہ دیگر لوگوں پر معاملہ درج کرکے دہلی سرکار کی ایکسائز پالیسی 2021۔22 میں بے ضابطگیوں کیلئے ملزم بنایا ہے اور اس میں نائب وزیر اعلی کا نام اہم ملزمین کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے ۔

      نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کی رہائش گاہ پر چھاپے کے بعد سی بی آئی کی جانب سے درج ایف آئی آر میں پہلے نمبر پر ملزم انہیں بنایا گیا تھا ۔ اس کے بعد آئی اے ایس آرو گوپی کرشن کو ملزم بنایا گیا تھا ۔ ایف آئی آر میں کل 16 لوگوں کے ساتھ ہی ایک کمپنی کو بھی ملزم بنایا گیا تھا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: براہموس مس فائر معاملہ میں بڑی کارروائی، IAF کے 3 افسر برخاست،پاکستان میں جاگری تھی میزائل


      قابل ذکر ہے کہ دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا اور آئی اے ایس افسر آرو گوپی کرشن کے احاطوں کے علاوہ 31 مقامات پر گزشتہ جمعہ کو چھاپہ ماری کی گئی تھی ۔ سی بی آئی کی طرف سے درج ایف آئی آر میں نائب وزیر اعلی منیش سسودیا پر ایکسائز پالیسی فارمیشن اور ایگزیکیوشن میں سرکاری قوانین کی خلاف ورزی کا الزم ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: منی لانڈرنگ کیس میں ستیندر جین کی اہلیہ پونم کو دہلی کورٹ سے ملی ضمانت


      ساتھ ہی ایل جی کی اجازت کے بغیر شراب پروڈکٹس کو فائدہ پہنچانے ، شراب بیچنے والوں کی ای ایم ڈی واپس کرنے اور ایل ون ، ایل سیون لائسنس دینے کے عمل میں گھوٹالے کے الزامات بھی ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی کین بیئر پالیسی میں بھی گڑبڑی کے الزامات ہیں ۔

      خیال رہے کہ ایل جی وی کے سکسینہ نے ایکسائز پالیسی 2021 ۔ 22 کے نفاذ میں مبینہ بے ضابطگیوں کی سی بی آئی سے جانچ کرانے کی سفارش کی تھی ۔ انہوں نے بتایا کہ دہلی کے چیف سکریٹری کی جولائی میں دی گئی رپورٹ کی بنیاد پر سی بیا ائی جانچ کی سفارش کی گئی تھی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: