ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بابر روڈ کا نام تبدیل کرکے پانچ اگست مارگ رکھنےکا بی جے پی لیڈر نے کیا مطالبہ

بی جے پی کےسابق صدر وجے گوئل نے نئی دہلی کے پاش علاقے بنگالی مارکیٹ میں بابر روڈ کا نام بدل کر پانچ اگست مارگ کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ سابق مرکزی وزیر نے وزیر داخلہ امیت شاہ کو خط لکھ کر بابر روڈ کا نام بدلنے کی درخواست کی ہے۔

  • Share this:
بابر روڈ کا نام تبدیل کرکے پانچ اگست مارگ رکھنےکا بی جے پی لیڈر نے کیا مطالبہ
بابر روڈ کا نام تبدیل کرکے پانچ اگست مارگ رکھنےکا بی جے پی لیڈر نے کیا مطالبہ

نئی دہلی: دہلی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سابق صدر وجے گوئل نے منگل کو نئی دہلی کے پاش علاقے بنگالی مارکیٹ میں بابر روڈ کا نام بدل کر پانچ اگست مارگ کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ سابق مرکزی وزیر نے وزیر داخلہ امیت شاہ کو خط لکھ کر بابر روڈ کا نام بدلنے کی درخواست کی ہے۔

انہوں نے بابرروڈ کا نام پانچ اگست مارگ کرنے کی اپیل کی ہے۔ بابر روڈ نئی دہلی کے بنگالی مارکیٹ علاقے میں واقع ہے اور راجدھانی کا مشہور بازار بھی ہے۔ یہاں کے ٹریڈ یونین اور آر ڈبلیو اے نے مل کر یہ طے کیا ہے کہ رام مندر بھومی پوجن کو دیکھتے ہوئے آج اور کل مارکیٹ میں روشنی اور دیئے جلائے جائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ پانچ اگست کو جموں وکشمیر سے آرٹیکل 370 کے خصوصی التزامات کو ختم کرنے کے ساتھ سیکشن 35 اے بھی ختم کردیا گیا تھا۔ ریاست کو مرکز کے زیر انتظام دو ریاستوں جموں وکشمیر اورلداخ میں تقسیم کردیا گیا تھا۔ اس پانچ اگست بدھ کو اجودھیا میں رام مندر کا بھومی پوجن کیا جانا ہے۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Aug 04, 2020 11:11 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading