ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دہلی میں پیر سے کھل جائیں گے بارڈر، یوپی بارڈر پر تعطل برقرار، کیجریوال حکومت نے جاری کیا حکم نامہ

حکومت کے حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ 8 جون سے دہلی کے بارڈر کھول دیئے جائیں گے، جس کے بعد دوسری ریاستوں کے لوگوں کی آمدورفت بغیر روک ٹوک کے ہو سکے گی۔

  • Share this:
دہلی میں پیر سے کھل جائیں گے بارڈر، یوپی بارڈر پر تعطل برقرار، کیجریوال حکومت نے جاری کیا حکم نامہ
دہلی میں پیر سے کھل جائیں گے بارڈر، کیجریوال حکومت نے جاری کیا حکم نامہ۔ تصویر: فائل فوٹو

نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی کے بارڈر پیر سے کھول دیئے جائیں گے۔ اتوار کی رات دہلی حکومت نے اس بابت حکم جاری کردیا ہے۔ حکومت کے حکم میں کہا گیا ہے کہ 8 جون سے دہلی کے بارڈر کھول دیئے جائیں گے، جس کے بعد دوسری ریاستوں کے لوگوں کی آمدورفت بغیر روک ٹوک کے ہو سکے گی۔ اس کے علاوہ حکومت نے پیر سے ریسٹورنٹ، مذہبی مقامات، شاپنگ مالس کو بھی کھولنے کا حکم جاری کردیا ہے۔


پرمٹ، ای - پاس یا کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں


دہلی حکومت کے ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے ذریعہ جاری کئے گئے حکم میں کہا گیا ہے کہ یکم جون کو بارڈر سیل کرنے سے متعلق دیئے گئے حکم میں تبدیلی کی گئی ہے۔ نئے حکم میں کہا گیا ہے کہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایکٹ 2005 کے تحت پیر 8 جون سے دہلی میں ریسٹورنٹ، شاپنگ مالس، مذہبی مقامات اور عبادت گاہیں کھولے جاسکیں گے۔ ان مقامات کو کھولے جانے کے علاوہ دہلی کے بارڈر سیل کرنے کا حکم واپس لے لیا گیا ہے۔ حکومت نےکہا ہےکہ دہلی کے سبھی بارڈر 8 جون سے کھول دیئے جائیں گے۔ اس کے بعد دوسری ریاستوں کے لوگوں کی آمدورفت بغیر کسی روک ٹوک کے ہو سکے گی۔ حکومت نے اپنے حکم میں یہ بھی کہا ہے کہ اب سے دہلی میں آنے کے لئے پرمٹ، ای - پاس یا کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ہوگی۔


حکومت نےکہا ہےکہ دہلی کے سبھی بارڈر 8 جون سے کھول دیئے جائیں گے۔ اس کے بعد دوسری ریاستوں کے لوگوں کی آمدورفت بغیر کسی روک ٹوک کے ہو سکے گی۔ فائل فوٹو
حکومت نےکہا ہےکہ دہلی کے سبھی بارڈر 8 جون سے کھول دیئے جائیں گے۔ اس کے بعد دوسری ریاستوں کے لوگوں کی آمدورفت بغیر کسی روک ٹوک کے ہو سکے گی۔ فائل فوٹو


یوپی کے بارڈر فی الحال سیل رہیں گے

پہلے کی طرح یوپی بارڈر پر جوں کی توں صورتحال برقرار رہے گی۔ یعینی جن کے پاس گوتم بدھ نگر ضلع انتظامیہ کا پاس ہوگا، انہی کو گوتم بدھ نگر ضلع میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔ ضروری سروسیز کو بارڈر پر نہیں روکا جائے گا جبکہ پولیس کمشنر گوتم بدھ نگر کے مطابق یہی صورتحال ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بارڈر کھولنے کا کوئی حکم ان کے پاس نہیں آیا ہے۔ لہٰذا ابھی پہلے والی حالت ہی برقرار رہے گی۔ یہی نہیں، دہلی حکومت نے بھلے ہی یوپی دہلی بارڈر کو کھول دینے کے احکامات جاری کئے ہوں، لیکن غازی آباد پولیس ابھی بھی بارڈر پر دہلی سے آنے والوں کے پاس چیک کرکے ہی جانے دے گی۔ اگر آپ دہلی سے یوپی غازی آباد کی طرف جارہے ہیں تو آپ کے پاس ضروری خدمات سے منسلک پاس یا سرکاری پاس ہونا ضروری ہے، تبھی غازی آباد پولیس جانے کی اجازت دے گی۔

 
First published: Jun 07, 2020 09:14 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading