Delhi Budget 2022:آج پیش ہوگا دہلی کا بجٹ، تعلیم، صحت اور ماحولیات کو لے کر ہوسکتے ہیں بڑے اعلان
آج دہلی حکومت پیش کرے گی بجٹ۔ یہ ہوسکتے ہیں بڑے اعلانات۔
Delhi Budget 2022: دہلی کے وزیر خزانہ منیش سسودیا صبح 11 بجے دہلی کا بجٹ پیش کریں گے۔ پچھلے سال کی طرح اس سال بھی منیش سسودیا ٹیبلیٹ کے ذریعے بجٹ پیش کریں گے، جب کہ تمام ایم ایل ایز کو بجٹ پڑھنے کے لیے ٹیبلیٹ بھی دیے گئے ہیں۔
نئی دہلی: Delhi Budget 2022:دہلی حکومت آج ہفتہ کو اسمبلی میں سال 2022-23 کا بجٹ پیش کرے گی۔ دہلی کے وزیر خزانہ منیش سسودیا صبح 11 بجے دہلی کا بجٹ پیش کریں گے۔ پچھلے سال کی طرح اس سال بھی منیش سسودیا ٹیبلیٹ کے ذریعے بجٹ پیش کریں گے، جب کہ تمام ایم ایل ایز کو بجٹ پڑھنے کے لیے ٹیبلیٹ بھی دیے گئے ہیں۔ معلومات کے مطابق اس سال بھی بجٹ میں کیجریوال حکومت مفت اسکیموں کو جاری رکھے گی جس میں مفت بجلی، خواتین کے لیے بسوں میں مفت سفر، مفت پانی اور مفت وائی فائی جیسی سہولیات شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ہر سال کی طرح حکومت کی بنیادی توجہ تعلیم اور صحت پر رہے گی۔
تعلیم
ہر سال کی طرح اس سال بھی کیجریوال حکومت تعلیم کا بجٹ بڑھانے کی کوشش کر سکتی ہے۔ گزشتہ دو سالوں سے کورونا وبا کی وجہ سے ریونیو پر کافی اثر پڑا ہے، اس کے باوجود حکومت نے بجٹ میں کمی نہیں کی۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس سال بھی دہلی کے بجٹ میں پچھلے سال کے مقابلے کئی گنا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ جس کا سب سے بڑا حصہ تعلیم کے میدان میں ہی استعمال کرنے کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔ پچھلے سال کیجریوال حکومت نے کل 69 ہزار کروڑ کا بجٹ پیش کیا تھا۔
صحت
صحت کی سہولیات میں اضافے کے بعد بھی حکومت بجٹ کا بڑا حصہ صحت کے شعبے میں خرچ کرنے کا اعلان کر سکتی ہے۔ وبا کے بعد، خاص طور پر اس شعبے میں، حکومت مسلسل بہتر کام کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ حکومت کووڈ جیسی وبا کے لیے ہنگامی فنڈ کا منصوبہ بھی تیار کر رہی ہے۔ اس ہنگامی فنڈ کا استعمال اس وقت کیا جا سکتا ہے جب کووڈ جیسی صورت حال دوبارہ پیدا ہو۔
ماحولیات
حکومت ماحولیات کے حوالے سے کچھ بڑے اعلانات بھی کر سکتی ہے۔ دہلی میں ہر سال بڑھتی ہوئی آلودگی ایک بڑا مسئلہ بن گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ حکومت ہر سال بجٹ میں ماحولیات کے حوالے سے کچھ خاص اعلانات کرتی رہی ہے۔ ایسے میں توقع کی جا رہی ہے کہ اس سال بھی حکومت بڑھتی ہوئی آلودگی کے مسئلے سے نجات کے لیے بجٹ میں کوئی خاص اعلان کر سکتی ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔