دہلی میں وزارتوں کی تقسیم ، وزیر اعلی کیجریوال نے چھوڑے سبھی محکمے ، جانئے کس کو کیا ملا
وزیراعلی نے اپنے پاس اس مرتبہ کوئی بھی وزارت نہیں رکھی ہے اور دہلی جل بورڈ کی ذمہ داری بھی ستیندر جین کے حوالے کردی ہے ۔ کچھ وزرا کے محکموں میں معمول تبدیلی کی گئی ہے ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Feb 17, 2020 06:09 PM IST

اروند کیجریوال نے اس مرتبہ اپنے پاس کوئی بھی وزارت نہیں رکھی ہے ۔ فائل فوٹو ۔
دہلی کے مسلسل تیسری مرتبہ وزیراعلی بننے والے اروند کیجریوال نے اس مرتبہ اپنے پاس کوئی بھی وزارت نہیں رکھی ہے ۔ اروند کیجریوال سمیت پرانی کابینہ کے چھ دیگر وزراء منیش سسودیا ، ستیندر جین ، گوپال رائے ، کیلاش گہلوت ، عمران حسین اور راجندر پال گوتم کو اتوار کو لفٹننٹ گورنر نے عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا ۔ وزیراعلی سمیت دیگر سبھی وزرا نے آج دہلی سیکریٹریٹ پہنچ کر اپنے کام کی ذمہ داری سنبھال لی ۔
وزیراعلی نے اپنے پاس اس مرتبہ کوئی بھی وزارت نہیں رکھی ہے اور دہلی جل بورڈ (ڈی جےبی) کی ذمہ داری بھی ستیندر جین کے حوالے کردی ہے ۔ کچھ وزرا کے محکموں میں معمول تبدیلی کی گئی ہے ۔ نائب وزیراعلی سسودیا کے پاس خزانہ اور تعلیم جیسی اہم وزارتیں رہیں گی ۔ تاہم خواتین اور بچوں کی فلاح وبہبود کی وزارت ان سےلے کر گوتم کو دی گئی ہے۔ مسٹررائے کو وزارت ماحولیات دیا گیا ہے۔ پہلے یہ مسٹر گہلوٹ کے پاس تھا۔
Delhi: Portfolio allocation in Delhi Govt has been finalised. Chief Minister Arvind Kejriwal will not be taking charge of any Department. The Delhi Jal Board (DJB) to be under Satyendra Kumar Jain.
— ANI (@ANI) February 17, 2020
اس کے علاوہ سبھی وزرا کے پاس پرانے سبھی وزارتوں کی ذمہ داریاں برقرار رہیں گی ۔ عام آدمی پارٹی نے اروند کیجریوال کی قیادت میں مسلسل تیسری مرتبہ دہلی اسمبلی انتخابات میں زبردست اکثریت حاصل کی ۔ عام آدمی پارٹی نے 70 میں سے 62 سیٹوں پر جیت حاصل کی ، جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی کو آٹھ اور کانگریس کو کوئی بھی سیٹ نہیں ملی ہے۔