اروند کیجریوال کا الیکشن سے قبل بڑا اعلان۔ غیرمنظورشدہ کالونیوں کی جلد ہوگی رجسٹری

اروند کیجریوال نے آج پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے سال 2015 میں ایک تجویز پاس کر کے مرکز کو بھیجا تھا۔ ہمیں خوشی ہوئی کہ مرکز نے ہماری تجویز کو منظوری دے دی ہے۔

Jul 18, 2019 01:16 PM IST | Updated on: Jul 18, 2019 07:12 PM IST
اروند کیجریوال کا الیکشن سے قبل بڑا اعلان۔ غیرمنظورشدہ کالونیوں کی جلد ہوگی رجسٹری

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال: فائل فوٹو

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کچی کالونیوں( غیر منظورشدہ کالونیوں) میں رہنے والے لوگوں کوخوش خبری دیتےہوئے ایک بڑا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ کیجریوال نے کہا کہ اب غیرمنظورشدہ کالونیوں کےمکانات کی رجسٹری جلد ہی شروع ہو گی۔

اروند کیجریوال نے آج پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک ان کالونیوں میں رہنے والے لوگوں کے ساتھ دھوکہ ہوتا رہا ہے۔ ہم نے سال 2015 میں ایک تجویز پاس کر کے مرکز کو بھیجا تھا۔ ہمیں خوشی ہوئی کہ مرکز نے ہماری تجویزکو منظوری دے دی ہے۔

Loading...

اس دوران وزیر اعلی کیجریوال نے مرکزی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں اس کے لئے مرکزی حکومت کو مبارکباد دیتا ہوں۔ کیجریوال نے کہا، "ہمیں خوشی ہے کہ ان لوگوں نے جو خواب دیکھا تھا، وہ اب پورا ہونے جا رہا ہے۔

Loading...