ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دہلی میں نہیں نافذ ہوگا لاک ڈاون، کورونا کے بڑھتے معاملوں کے درمیان وزیراعلیٰ کا اعلان

وزیراعلیٰ کیجریوال اس بابت کئے گئے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ دہلی مں ایک بار پھر لاک ڈاون نافذ کئے جانے کو لے کر کئی باتیں کی جارہی ہیں، لیکن میں سبھی لوگوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ دہلی حکومت ایسا کوئی منصوبہ نہیں بنا رہی ہے۔

  • Share this:
دہلی میں نہیں نافذ ہوگا لاک ڈاون، کورونا کے بڑھتے معاملوں کے درمیان وزیراعلیٰ کا اعلان
دہلی میں نہیں نافذ ہوگا لاک ڈاون، کورونا کے بڑھتے معاملوں کے درمیان وزیراعلیٰ کا اعلان

نئی دہلی: کورونا وائرس (COVID-19) کے بڑھتے انفیکشن کے درمیان قومی راجدھانی میں ایک بار پھر لاک ڈاون (Lockdown) نافذ کئے جانے کو لے کر وزیراعلیٰ اروند کیجریوال (CM Arvind Kejriwal) نے بڑا بیان دیا ہے۔ وزیراعلیٰ کیجریوال اس بابت کئے گئے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ دہلی مں ایک بار پھر لاک ڈاون نافذ کئے جانے کو لے کر کئی باتیں کی جارہی ہیں۔ میڈیا اور سوشل میڈیا میں یہ باتیں آئی ہیں کہ دہلی حکومت ایک بار پھر سے دارالحکومت دہلی میں لاک ڈاون نافذ کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے، لیکن میں سبھی لوگوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ دہلی حکومت ایسا کوئی منصوبہ نہیں بنا رہی ہے۔ دہلی میں کورونا کے بڑھتے معاملوں کو لے کر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے ساتھ آج ہوئی اعلیٰ سطحی میٹنگ کے بعد اروند کیجریوال نے سوشل میڈیا کے ذریعہ یہ اعلان کیا ہے۔


واضح رہے کہ قومی دارالحکومت دہلی میں گزشتہ کچھ دنوں سے کورونا وائرس کے معاملات میں زبردست اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ اس کو لے کر سوشل میڈیا میں ایک بار پھر سے لاک ڈاون نافذ کئے جانے کی باتیں سامنے آ رہی تھیں۔ خاص کرکے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے ساتھ دہلی حکومت کے وزرا اور اعلیٰ افسروں کے درمیان میٹنگ کے بعد اس طرح کی باتوں کی چرچا زوروں پر تھی۔ اس کے مد نظر ہی وزیراعلیٰ نے ٹوئٹر کے ذریعہ دہلی کے باشندوں کے سامنے لاک ڈاون کے بارے میں صورتحال واضح کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے واضح طور پر ایک بار پھر سے لاک ڈاون نافذ کرنے کی بات کو مسترد کردیا ہے۔


 




رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے کہی یہ بات

وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال سے پہلے آج عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ (Sanjay Singh) نے بھی دہلی میں ایک بار پھر سے لاک ڈاون کے خدشات کو مسترد کیا ہے۔ سنجے سنگھ نے وزیر داخلہ امت شاہ کے ساتھ میٹنگ کے بعد اس بارے میں کہا کہ دہلی میں ایک بار پھر سے لاک ڈاون نہیں لگایا جاسکتا۔ لاک ڈاون کے دوران مزدوروں اور دہاڑی پر کام کرنے والوں کی پریشانیوں کا ذکر کرتے ہوئے سنجے سنگھ نے کہا کہ پہلے ہی اس وجہ سے لوگوں کے کاروبار رکے ہوئے ہیں۔ اگر پھر سے لاک ڈاون نافذ کیا گیا تو بہت پریشانی ہوگی۔ جو لوگ کورونا سے بچ بھی جائیں گے، لاک ڈاون کی وجہ سے ان کے سامنے بھکمری کی نوبت آجائے گی۔

سنجے سنگھ نے وزیر داخلہ امت شاہ کے ساتھ میٹنگ کے بعد اس بارے میں کہا کہ دہلی میں ایک بار پھر سے لاک ڈاون نہیں لگایا جاسکتا۔ فائل فوٹو
سنجے سنگھ نے وزیر داخلہ امت شاہ کے ساتھ میٹنگ کے بعد اس بارے میں کہا کہ دہلی میں ایک بار پھر سے لاک ڈاون نہیں لگایا جاسکتا۔ فائل فوٹو


کل جماعتی میٹنگ میں ہوا یہ فیصلہ

اس سے قبل پیر کو دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے ساتھ کورونا کی بے قابو صورتحال پر کُل جماعتی میٹنگ ہوئی، جس میں تمام رہنماؤں نے دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ دہلی بی جے پی کے صدر آدیش گپتا، جو ساؤتھ بلاک میں تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہنے والی اس میٹنگ کے بعد باہر آئے تھے، نے کہا کہ اجلاس میں شامل تمام لیڈران دہلی کو کورونا سے نکالنے کے لئے مل کر کام کرنے پر متفق تھے۔ بی جے پی کے ریاستی صدر آدیش گپتا نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ وزیر داخلہ امت شاہ نے میٹنگ میں بتایا کہ 20 جون تک دہلی حکومت کووڈ- 19 کی روزانہ 18،000 ٹیسٹ شروع کردے گی۔ انہوں نے کہا کہ کنٹرول زون میں ڈور ٹو ڈور کورونا ٹیسٹ ہوں گے۔ دہلی میں 242 کنٹینمنٹ زون ہیں۔ امت شاہ کی زیرصدارت اجلاس میں دہلی بی جے پی صدر آدیش گپتا، دہلی کانگریس کے صدر چودھری انل کمار اور عام آدمی پارٹی (آپ) کے راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ اور دیگر شریک ہوئے۔
First published: Jun 15, 2020 04:16 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading