ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بڑی خبر: اروند کیجریوال کو نہیں ہے کورونا، ٹسٹ رپورٹ آئی نگیٹیو

دہلی کے وزیراعلیٰ کیجریوال کے لئے راحت بڑی خبر ہے۔ کیجریوال کی منگل کو دن میں کورونا کی جانچ کی گئی تھی۔ شام کو آئی جانچ رپورٹ میں کورونا کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

  • Share this:
بڑی خبر: اروند کیجریوال کو نہیں ہے کورونا، ٹسٹ رپورٹ آئی نگیٹیو
اروند کیجریوال کو نہیں ہے کورونا، ٹسٹ رپورٹ آئی نگیٹیو

نئی دہلی: دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکیجریوال کی کورونا رپورٹ منفی آئی ہے۔ کیجریوال کی منگل کو دن میں کورونا کی جانچ کی گئی تھی۔ شام کو آئی جانچ رپورٹ میں اروند کیجریوال کی جانچ رپورٹ میں کورونا کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ بخار اورگلے میں خراش کی شکایت پر دہلی اروند کیجریوال نےخود کو گھر تک محدود کرلیا تھا۔ لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل کے ساتھ میٹنگ میں بھی وزیراعلیٰ نہیں گئے تھے۔


 




میٹنگ سے خود کو الگ کر لیا تھا

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال روز دوپہر میں دہلی میں کورونا معاملے کو لے کر خود میڈیا سے بات کرتے رہے ہیں، لیکن بخار اور گلے میں خراش کی شکایت کے بعد پیر کو انہوں نے دوپہر میں ہونے والی میٹنگ سے خود کو الگ کرلیا تھا۔ دہلی میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملوں کے درمیان خود وزیراعلیٰ کی طبیعت خراب ہونے کی خبر سے دہلی حکومت محکمہ صحت میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ اس درمیان وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی صحت کو لے کر احتیاط برتی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ کسی ریاست کے وزیراعلیٰ کے آئیسولیشن میں جانے کا یہ دوسرا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس سے پہلے اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ ترویندر سنگھ راوت کی کابینہ کے ایک وزیر کے کورونا پازیٹیو پائے جانے کے بعد وزیراعلیٰ سمیت تین وزرا کو سیلف کوارنٹائن میں رکھا گیا ہے۔
First published: Jun 09, 2020 07:41 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading