راہل گاندھی کو فوری اثر سے بنایا جائے پارٹی کا صدر، دہلی کانگریس نے تجویز کی منظور
Delhi Congress on Rahul Gandhi: دہلی پردیش کانگریس صدر چودھری انل کمار نے موجودہ سیاسی حالات پر چرچا سینئر کانگریس لیڈروں کی ایک اہم میٹنگ بلائی تھی۔ اس میٹنگ میں کانگریس صدر کو مضبوط کرنے اور مستقبل کی پالیسیوں پر ضروری غوروخوض بھی ہوا۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jan 31, 2021 09:35 PM IST

راہل گاندھی کو فوری اثر سے بنایا جائے پارٹی کا صدر، دہلی کانگریس نے تجویز کی منظور
نئی دہلی: کانگریس پارٹی کی کمان ایک بار پھر سونیا گاندھی (Sonia Gandhi) کے ہاتھوں سے راہل گاندھی (Rahul Gandhi) کے پاس جا سکتی ہے۔ دہلی کانگریس (Delhi Congress) نے راہل گاندھی کو فوری اثر سے پارٹی کا صدر بنانے کی تجویز منظور کی ہے۔ حالانکہ 22 جنوری کو ہوئی میٹنگ مین یہ فیصلہ لیا گیا تھا کہ نئے صدر کا انتخاب اب پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات (State Assembly Elections) کے بعد جون 2021 میں ہوگا۔
دراصل، دہلی پردیش کانگریس صدر انل چودھری نے موجودہ سیاسی حالات پر چرچا سینئر کانگریس لیڈروں کی ایک اہم میٹنگ بلائی تھی۔ اس میٹنگ میں کانگریس پارٹی کو مضبوط کرنے اور مستقبل کی پالیسیوں پر غوروخوض بھی ہوا۔
راہل گاندھی نے دکھائی اپنی قائدانہ صلاحیت
امت شاہ اور کیجریوال کے استعفیٰ کا مطالبہ
دہلی کانگریس لیڈروں کی اس اہم میٹنگ میں تین تجویز تین تجاویز اتفاق رائے سے منظور ہوئے۔ اس میں راہل گاندھی کو فوری اثر سے کانگریس صدر بنانے کا مطالبہ کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا گیا۔ مرکزی حکومت کے ذریعہ بنائی گئی تین زرعی قوانین کے خلاف مذمتی تجویز پاس کی گئی۔