دہلی میں کورونا کی رفتار تیز، 24 گھنٹے میں 400 سے زیادہ نئے معاملات، انفیکشن کی شرح 14 فیصد کے پار
دہلی میں کورونا کی رفتار تیز، 24 گھنٹے میں 400 سے زیادہ نئے معاملات، انفیکشن کی شرح 14 فیصد کے پار ۔ تصویر : News18
Delhi Coronavirus Cases: دہلی میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی رفتار مسلسل بڑھ رہی ہے۔ قومی دارالحکومت میں ہفتہ کو کورونا وائرس کے 400 سے زیادہ نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔
نئی دہلی : دہلی میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی رفتار مسلسل بڑھ رہی ہے۔ قومی دارالحکومت میں ہفتہ کو کورونا وائرس کے 400 سے زیادہ نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔ اس کے بعد کورونا وائرس کیسز کی انفیکشن کی شرح 14 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے۔ دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کئے گئے 2895 ٹیسٹوں میں سے 416 معاملات مثبت پائے گئے ہیں۔ جبکہ انفیکشن کی شرح 14.37 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک مریض کی موت ہوئی ہے ۔ حالانکہ ہیلتھ بلیٹن کے مطابق موت کی وجہ کورونا نہیں ہے۔
دہلی میں بڑھتے ہوئے معاملات کو دیکھتے ہوئے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے بھی جمعہ کو ایک میٹنگ کی۔ کیجریوال نے میٹنگ کے بعد کہا کہ دہلی حکومت کورونا وائرس کے معاملات میں اضافے کی نگرانی کر رہی ہے اور "کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہے"۔ کیجریوال نے کہا کہ پچھلے چار پانچ دنوں میں انفیکشن کی وجہ سے تین مریضوں کی موت ہو چکی ہے اور یہ لوگ پہلے ہی کسی "انتہائی سنگین" بیماری میں مبتلا تھے۔ انہوں نے کہا کہ تشخیص میں یہ پایا گیا ہے کہ متاثرہ افراد کی موت دیگر سنگین بیماریوں کی وجہ سے ہوئی ہے اور ان کی موت کی بنیادی وجہ کووڈ نہیں ہے، لیکن اس بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔
کیجریوال نے کووڈ سے متعلق صورتحال پر ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کرنے کے بعد کہا کہ ابھی تک فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے اور شہر کی حکومت سبھی ضروری اقدامات کر رہی ہے۔
خیال رہے کہ دہلی میں گزشتہ سال 31 اگست کے بعد بدھ کو ایک ہی دن میں سب سے زیادہ 300 کیسز سامنے آئے تھے اور دو لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔ انفیکشن کی شرح 13.89 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔