உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Delhi Corona Update: کورونا نے پھر پکڑی رفتار، 24 گھنٹے میں 1964 نئے کیسیز، 8 اموات

    Delhi Corona Update: کورونا نے پھر پکڑی رفتار، 24 گھنٹے میں 1964 نئے کیسیز، 8 اموات ۔ فائل فوٹو ۔

    Delhi Corona Update: کورونا نے پھر پکڑی رفتار، 24 گھنٹے میں 1964 نئے کیسیز، 8 اموات ۔ فائل فوٹو ۔

    Delhi Corona Update: دہلی میں ایک بار پھر کورونا کے معاملات میں تیزی دکھائی دے رہی ہے۔ دو دنوں تک کیسز کی تعداد میں کمی کے بعد جمعرات کو ایک مرتبہ پھر نئے معاملات کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی : دہلی میں ایک بار پھر کورونا کے معاملات میں تیزی دکھائی دے رہی ہے۔ دو دنوں تک کیسز کی تعداد میں کمی کے بعد جمعرات کو ایک مرتبہ پھر نئے معاملات کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ ہیلتھ بلیٹن کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1964 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ وہیں انفیکشن کی وجہ سے 8 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ گزشتہ ایک دن میں 1939 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ پازیٹیویٹی کی شرح کی بات کریں تو اس میں زیادہ تبدیلی نہیں آئی ہے اور جمعرات کو یہ 9.42 فیصد رہی ۔ اب ایکٹیو کیسز کی کل تعداد 6,826 ہو گئی ہے۔

       

      یہ بھی پڑھئے: کئی ریاستوں میں پھر گہرا سکتا ہے بجلی بحران، IEX نے 13 ریاستوں کو پاور ایکسینچ سے روکا


      غور طلب ہے کہ بدھ کو دہلی میں 1652 نئے کیسز پائے گئے تھے اور 8 لوگوں کی موت ہوئی تھی ۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق 1702 افراد نے کورونا انفیکشن کو شکست دی تھی ۔ ایک دن پہلے سب سے زیادہ راحت کی خبر یہ تھی کہ پازیٹیویٹی کی شرح میں تقریباً 10 فیصد کی کمی دیکھی گئی تھی اور یہ 9.92 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: عمان سے رائے گڑھ تک کیسے آئی مشتبہ کشتی اور AK-47؟، نائب وزیر اعلی نے کیا انکشاف


      وہیں منگل کے اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو 24 گھنٹوں میں نئے کورونا مریضوں کی تعداد صرف 917 رہی تھی جبکہ انفیکشن کی وجہ سے 3 افراد کی موت ہو گئی تھی ۔ حالانکہ یہ تعداد پچھلے 15 دنوں کے مقابلے کافی کم تھی، لیکن پریشان کن بات یہ تھی کہ انفیکشن کی شرح 19.20 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی ۔ منگل کو 1566 لوگوں نے کورونا کے خلاف جنگ جیت لی تھی ۔ ہیلتھ بلیٹن کے مطابق منگل کو دہلی میں آئے ان نئے معاملات کے ساتھ متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر 19,86,739 ہو گئی تھی ۔

      اس سے پہلے دہلی میں لگاتار 2 ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ وہیں اگر ہم اتوار کے کیسز پر نظر ڈالیں تو 2162 کیسز پائے گئے تھے اور پانچ اموات ہوئی تھیں۔ وہیں اس سے ایک دن پہلے ہفتہ کو 9 افراد کی کورونا سے موت ہوئی تھی۔ جمعہ کو کورونا انفیکشن کے باعث 10 افراد کی موت ہوئی تھی ، جو گزشتہ 6 ماہ میں سب سے زیادہ تھی ۔ اسی دن 2136 کورونا کیسز سامنے آئے تھے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: