جموں وکشمیر کے معطل ڈی ایس پی دویندر سنگھ کو پولیس کی لاپرواہی سے ملی ضمانت، دہلی پولیس نہیں داخل کرپائی چارج شیٹ
دہشت گردوں کی مدد کرنے اور ملک کے مختلف حصوں میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے کے ملزم جموں وکشمیر پولیس (Jammu kashmir Police) کے معطل ڈی ایس پی دیویندر سنگھ (DSP Davinder Singh) کو ضمانت مل گئی ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jun 19, 2020 06:47 PM IST

جموں وکشمیر کے معطل ڈی ایس پی دویندر سنگھ کو ملی ضمانت
نئی دہلی: دہشت گردانہ کنکشن معاملے میں ملزم جموں وکشمیر پولیس (Jammu kashmir Police) کے معطل ڈی ایس پی دویندر سنگھ کو جمعہ کو ضمانت مل گئی ہے۔ دہلی پولیس (Delhi Police) معطل ڈی ایس پی دویندر سنگھ (DSP Davinder Singh) کے خلاف چارج شیٹ داخل نہیں کرپائی، جس کی وجہ سے ڈی ایس پی دویندر سنگھ کو دہلی کی عدالت سے ضمانت مل گئی ہے۔
اس سے قبل دہلی ک ایک عدالت نے گزشتہ ماہ دیویندر سنگھ کی عدالتی حراست 16 جون تک کے لئے بڑھا دی تھی۔ دیویندر سنگھ کو سری نگر جموں شاہراہ (Srinagar-Jammu Highway) پر ایک گاڑی میں حزب المجاہدین کے دو مبینہ دہشت گردوں کو لے جاتے ہوئے اس سال کے آغاز میں گرفتار کیا گیا تھا۔
A Delhi court grants bail to suspended J&K DSP Davinder Singh, in connection with a terror case after Delhi Police fails to file charge-sheet within the stipulated period, says lawyer
— ANI (@ANI) June 19, 2020
ڈی ایس پی دیویندر سنگھ کو جنوری 2020 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ کلگام ضلع میں سرچ آپریشن کے دوران پولیس آفیسر دیویندر نگھ کو دو دہشت گردوں کے ساتھ گرفتار کیا تھا۔ آفیسر اور دہشت گردوں کو اس وقت پکڑا گیا، جب یہ تینوں ایک ساتھ ایک کار میں سوار ہوکر کہیں جا رہے تھے۔ پولیس کے مطابق، دیویندر سنگھ کے حزب المجاہدین کے دو موسٹ وانٹیڈ دہشت گرد پیچھے کی سیٹ پر بیٹھے تھے۔

ڈی ایس پی دیویندر سنگھ کو جنوری 2020 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ کلگام ضلع میں سرچ آپریشن کے دوران پولیس آفیسر دیویندر نگھ کو دو دہشت گردوں کے ساتھ گرفتار کیا تھا۔ فائل فوٹو
دہشت گردوں کو دیتا تھا پناہ
ذرائع کے مطابق، دیویندر سنگھ نے دہشت گردوں کو پناہ دینے کے لئے تین الگ الگ گھر بنا رکھے تھے۔ دیویندر سنگھ نے نہ صرف اپنے سری نگر کے اندرا نگر کی رہائش گاہ پر دہشت گردوں کے رہنے کا انتظام کیا، بلکہ چانپورہ اور سنت نگر علاقوں میں بھی ان کے رہنے کا انتظام کیا۔ الزام ہے کہ یہ گھر بے قصور لوگوں کو دہشت گردانہ معاملوں میں پھنسا کر ان سے لئے گئے پیسے س بنائے گئے۔
28 سال پہلے بھی ہوا تھا معطل
دیویندر سنگھ کو لے کر ایک اور انکشاف سامنے آیا ہے۔ سال 1992 میں جنوبی کشمیر میں ٹرک میں ڈرگس کی کھیپ برآمد کرنے کے ساتھ اسمگلنگ میں پکڑا گیا تھا۔ الزام ہے کہ بعد میں پیسے لے کر اس نے معاملہ ختم کردیا اور ڈرگس بھی بیچ ڈالی۔ اس معاملے کی جانچ ہوئی اور دیویندر سنگھ کو معطل کردیا گیا۔ بعد میں اس نے معافی مانگ لی اور اسے پھر سے بحال کردیا گیا۔