عدالت نے ای ڈی کو دی منظوری ، 13 ستمبر تک حراست میں رہیں گے ڈی کے شیو کمار

منی لانڈرنگ کےمعاملے میں گرفتار کرناٹک کانگریس کے سینیئر رہنما ڈی کے شیوکمار کو بدھ کے روز خصوصی عدالت نے 13 ستمبر تک انفورسمنٹ ڈائریکٹویٹ کی حراست میں بھیج دیا۔

Sep 04, 2019 08:32 PM IST | Updated on: Sep 04, 2019 08:32 PM IST
عدالت نے ای ڈی کو دی منظوری ، 13 ستمبر تک حراست میں رہیں گے ڈی کے شیو کمار

عدالت نے ای ڈی کو دی منظوری ، 13 ستمبر تک حراست میں رہیں گے ڈی کے شیو کمار

منی لانڈرنگ کےمعاملے میں گرفتار کرناٹک کانگریس کے سینیئر رہنما ڈی کے شیوکمار کو بدھ کے روز خصوصی عدالت نے 13 ستمبر تک انفورسمنٹ ڈائریکٹویٹ (ای ڈی) کی حراست میں بھیج دیا۔ شیوکمار کو منگل کی رات گرفتار کیا گیا تھا۔ انھیں آج اسپیشل جسٹس اجے کمار کُہار کی عدالت میں پیش کیاگیا ۔ ای ڈی نے شیوکمار سے پوچھ گچھ کےلیے 14 دن کی حراست درخواست کی تھی ۔

ای ڈی نے کرناٹک میں کانگریس کے’ہر مشکل میں کام آنے والے‘شیوکمار کی 14 دن کی حراست کی درخواست کرتے ہوئے دلیل دی کہ کچھ باتیں صرف انھیں معلوم ہیں اور وہ تفتیش میں تعاون نہیں کر رہے ہیں۔ ادھر شیوکمار کی جانب سے پیش وکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے ان کی ضمانت کی عرضی دائر کی تھی۔ عدالت نے شیوکمار کی ضمانت کی عرضی کو خارج کرتے ہوئے انھیں 13 ستمبر تک ای ڈی کی حراست میں بھیجنے کا حکم دیا۔

Loading...

عدالت میں پیش کرنے سے قبل شیوکمار کی رام منوہرلوہیا اسپتال میں طبی جانچ کروائی گئی۔ ای ڈی نے عدالت میں کہا کہ شیوکمار نے وزیر کے منصب پر رہتے ہوئے اپنے منصب کا غلط استعمال کیا۔ ای ڈی نے عدالت میں کہا کہ محکمہ انکم ٹیکس کی تفتیش اور کئی گواہوں کے بیانوں سے شیوکمار کے خلاف اہم ثبوت ملے ہیں۔ دستاویز کی بنیاد پر شیوکمار سے پوچھ گچھ اور غیر قانونی اثاثے کی معلومات حاصل کرنے کے لیے حراست ضروری ہے۔

Loading...