آگسٹا ویسٹ لینڈ گھوٹالہ: 13 دن کی عدالتی حراست میں بھیجے گئے ایس پی تیاگی

نئی دہلی۔ دارالحکومت کی ایک خصوصی عدالت نے آگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر سودے گھپلہ معاملے میں فضائیہ کے سابق سربراہ ایس پی تیاگی اور دو دیگر ملزمان کو 30 دسمبر تک کے لئے آج عدالتی حراست میں بھیج دیا۔

Dec 17, 2016 09:16 PM IST | Updated on: Dec 17, 2016 09:16 PM IST
آگسٹا ویسٹ لینڈ گھوٹالہ: 13 دن کی عدالتی حراست میں بھیجے گئے ایس پی تیاگی

گیٹی امیجیز

نئی دہلی۔ دارالحکومت کی ایک خصوصی عدالت نے آگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر سودے گھپلہ معاملے میں فضائیہ کے سابق سربراہ ایس پی تیاگی اور دو دیگر ملزمان کو 30 دسمبر تک کے لئے آج عدالتی حراست میں بھیج دیا۔ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے مسٹر تیاگی، ان کے رشتہ کے بھائی سنجیو تیاگی اور وکیل گوتم کھیتان کی پولیس حراست کی مدت پوری ہونے پر خصوصی جج اروند کمار کی عدالت میں پیش کیا تھا۔ سی بی آئی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان سے پوچھ گچھ پوری ہو گئی ہے اور تینوں ملزمان کو اپنی حراست میں رکھنا اب اس کے لئے ضروری نہیں ہے۔ اس کے بعد خصوصی جج نے انہیں 30 دسمبر تک کے لئے عدالتی حراست میں تہاڑ جیل بھیج دیا۔ تینوں ملزمان نے فوراً ہی عدالت میں ضمانت کی عرضی دی۔عدالت ضمانت کی درخواست پر 21 دسمبر کو سماعت کرے گی۔

یہ پورا معاملہ 12 وی وی آئی پی ہیلی کاپٹر کی خریداری کے معاہدوں میں رشوت سے متعلق ہے۔ مسٹر تیاگی نے عدالت کے سامنے کہا تھا کہ وزیر اعظم کے دفتر کی منظوری کے بعد ہی ہیلی کاپٹر خریداری کے احکامات دیے گئے۔وہیں سی بی آئی کی طرف سے کہا گیا تھا کہ مسٹر تیاگی نے اپنے بھائی سمیت کئی دوسرے لوگوں کو دلالی کھانے کے لئے سازش میں شامل کر لیا تھا۔ سودے سے حاصل ہوئی رقم کا استعمال انہوں نے پراپرٹی اور زمین خریدنے میں کیا تھا۔

Loading...

Loading...