உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Covid 19: دہلی میں گزشتہ 6 ماہ کا ٹوٹا ریکارڈ، 24 گھنٹے میں آئے کورونا کے 180 نئے معاملے

    Covid 19 in Delhi: دہلی میں اب کورونا (Coronavirus) متاثرہ مریضوں کی روزانہ کی تعداد میں تیزی سے اچھال آرہا ہے۔ جمعہ کے روز کورونا متاثرہ مریضوں کی تعداد نے اپنے گزشتہ 6 ماہ کے سبھی ریکارڈوں کو ایک بار توڑتے ہوئے سب سے زیادہ 180 درج کئے گئے ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی: دہلی میں اب کورونا وائرس (Coronavirus) سے متاثرہ مریضوں کے روزانہ کے اعدادوشمار میں تیزی سے اچھال آرہا ہے۔ جمعہ کے روز کورونا متاثرہ مریضوں کی تعداد نے اپنے گزشتہ 6 ماہ کے سبھی ریکارڈوں کو ایک بار توڑتے ہوئے سب سے زیادہ 180 درج کئے گئے ہیں۔ حالانکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کسی متاثرہ مریض کی جان نہیں گئی ہے، لیکن دہلی حکومت اور دہلی کے باشندوں کی تشویش میں اضافہ ہوگیا ہے۔

      دہلی حکومت (Delhi Government) کے محکمہ صحت کی طر سے جمعہ کو جاری کئے گئے ہیلتھ بلیٹن کے مطابق، کورونا جانچ کرانے والوں کی تعداد 62,697 درج کی گئی۔ دہلی کا پازیٹیویٹی ریٹ بھی اب بڑھ کر 0.29 فیصد ہوگئی ہے۔ مجموعی طور پر پازیٹیوٹی ریٹ کی بات کریں تو یہ 4.47 فیصد ہوگیا ہے۔

      واضح رہے کہ دہلی میں گزشتہ ایک ماہ سے معاملوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ خاص طور پر دسمبر ماہ سے جب اومیکران ویریئنٹ کے معاملے سامنے آنے لگے ہیں تو کورونا کے روزانہ معاملوں میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ اس سے قبل روزانہ کے معاملوں کی تعداد 20 سے 30 ہی ریکارڈ کی جا رہی تھی، لیکن اب ہر روز تیزی سے متاثرہ مریضوں کے اعدادوشمار میں اضافہ ہو رہا ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: