کنجھوالہ معاملہ: دہلی پولیس نے 11 پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا جو واقعے کے وقت روہنی ضلع کی چوکی پر پی سی آر وین میں ڈیوٹی پر تھے۔ حکام نے یہ جانکاری دی۔ تمام پولیس اہلکار روہنی ضلع پولیس کے ہیں۔ جن پولیس اہلکاروں کو معطل کیا گیا ہے وہ و اقعے کے روز ایک ہی جگہ آس پاس موجود تین پی سی آر وین اور دو پکیٹ پر ڈیوٹی کر رہے تھے۔
سلطان پوری پولیس اسٹیشن نے دیپک کھنہ (26)، امیت کھنہ (25)، کرشن (27)، متھن (26) اور منوج متل کے خلاف اور منوج متل کے خلاف سازش، غیر ارادتاٌ قتل، لاپرواہی سے گاڑی چلانے سے موت سمیت تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ بعد میں دو اور ملزموں آشوتوش اور انکش کھنہ کو بھی مبینہ طور پر بچانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔