نئی دہلی: ساوتھ ایسٹ دہلی کے گووند پوری تھانہ علاقے میں (Govindpuri Police Station Area) رہنے والے ایک شخص کا اس کے سالے نے چاقو مار کرقتل کردیا۔ مہلوک شخص کی پہچان شہزاد عالم کے طور پر ہوئی ہے جوکہ بنیادی طور پر کشن گنج بہار (Kishanganj Bihar) کا رہنے والا تھا۔ ملزم مہلوک کی دوسری بیوی کا بھائی ہے۔
پولیس سے موصول جانکاری کے مطابق، اتوار کی صبح تقریباً دو بجے پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ 40 سالہ شہزاد عالم نام کے شخص کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس پر چاقو سے حملہ کیا گیا ہے، لیکن اسپتال میں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا، جس کے بعد پولیس نے پورے معاملے کی جانچ شروع کردی۔
پولیس کو جانچ پڑتال کے دوران پتہ چلا کہ مہلوک کے سالے نے اس پر چاقو سے حملہ کیا تھا، جس کے سبب وہ زخمی ہوگیا تھا۔ اس کے بعد اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں اس کی موت ہوگئی۔ پولیس کے مطابق، مہلوک بہار کے کشن گنج کا رہنے والا تھا اور اس کی شادی نجمہ نام کی خاتون کے ساتھ ہوئی تھی۔ وہ کشن گنج میں اپنے مائیکے میں رہتی ہے اور اس کے چھ بچے ہیں۔
مہلوک فرید آباد کے گارمینٹ فیکٹری میں کام کیا کرتا ہے۔ ساتھ ہی اس نے یہاں پر ایک دوسری خاتون سے بھی شادی کر رکھی تھی، جس سے ایک بچہ بھی ہے۔ وہیں، اس کی دوسری بیوی گزشتہ چھ ماہ سے اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ رہنے لگی تھی، جس کے بعد مہلوک اپنی دوسری بیوی کی چھوٹی بہن کے ساتھ رہنے لگا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔