Liquor Policy Case: منیش سسودیا کو لگا بڑا جھٹکا، عدالت نے چار مارچ تک سی بی آئی حراست میں بھیجا

منیش سسودیا کو لگا بڑا جھٹکا، عدالت نے چار مارچ تک سی بی آئی حراست پر بھیجا  (Image/ PTI)

منیش سسودیا کو لگا بڑا جھٹکا، عدالت نے چار مارچ تک سی بی آئی حراست پر بھیجا (Image/ PTI)

Liquor Policy Case : شراب گھوٹالہ معاملہ میں دہلی کی ایک عدالت نے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کو 5 دنوں کیلئے سی بی آئی کی حراست میں بھیج دیا ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi
  • Share this:
    نئی دہلی : شراب گھوٹالہ معاملہ میں دہلی کی ایک عدالت نے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کو 5 دنوں کیلئے سی بی آئی کی حراست میں بھیج دیا ہے۔ ایجنسی نے اب ختم کی جاچکی ایکسائز پالیسی 2021-22 کو بنانے اور لاگو کرنے میں مبینہ بدعنوانی کے سلسلے میں سسودیا کو اتوار کو گرفتار کیا تھا۔ سسودیا کو آج راؤز ایونیو کورٹ میں پیش کیا گیا۔ راؤز ایونیو کورٹ کمپلیکس کے اندر اور باہر بھاری تعداد میں سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔

    سی بی آئی نے عدالت کو بتایا کہ گرفتار کئے گئے دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ نے دعویٰ کیا کہ ایکسائز پالیسی معاملہ میں ان کا کوئی کردار نہیں ہے، لیکن جانچ سے پتہ چلتا ہے کہ انہوں نے ذاتی طور پر یہ فیصلہ کیا۔ سی بی آئی نے عدالت سے کہا کہ اس کو پوچھ گچھ کے لئے سسودیا کی حراست کی ضرورت ہے۔

    ادھر عام آدمی پارٹی کے لیڈروں اور کارکنوں نے پیر کو ایکسائز پالیسی، جو کہ اب رد کی جاچکی ہے ، میں مبینہ بدعنوانی کے سلسلے میں دہلی کے نائب وزیراعلی منیش سسودیا کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا۔

    پیر کے روز عام آدمی پارٹی کی طرف سے سسودیا کی گرفتاری کے خلاف کئے گئے ملک گیر احتجاج کو لے کر اے اے پی کارکنان اور دہلی پولیس کے درمیان جھڑپ بھی ہوگئی ۔ دراصل کارکنان دین دیال اپادھیائے مارگ پر واقع پارٹی ہیڈکوارٹر کی طرف جانا چاہتے تھے، لیکن پولیس نے انہیں روک دیا۔ اس کے بعد فریقین کے درمیان جھڑپ شروع ہوگئی۔

    یہ بھی پڑھئے: شیوموگا ایئرپورٹ افتتاح: وزیراعظم نے کہا: اب 'ہوائی چپل' پہننے والا بھی کرے گا 'ہوائی سفر'


    یہ بھی پڑھئے: دہلی ہائی کورٹ نے مرکزی حکومت کی اگنی پتھ اسکیم کو مانا صحیح، کہا۔ یہ ملک کے مفاد میں ہے



    اکھلیش یادو نے سسودیا کی گرفتاری کی تنقید کی

    سی بی آئی کے ذریعہ بدعنوانی کے الزام میں سسودیا کی گرفتاری پر تنقید کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے پیر کو کہا کہ یہ کارروائی ایک بڑی سازش کا حصہ ہے۔ لکھنؤ میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے اکھلیش نے سسودیا کی گرفتاری کے ذکر آنے پر کہا کہ یہاں یہ بات سمجھنی ہوگی کہ اس میں کون کون ملا ہوا ہے۔ یہ ایک بڑی سازش ہے۔ ہمیں تو پڑھنے کو مل رہا ہے کہ بی جے پی کا کوئی اقلیتی سیل ہے، وہ بھی اس میں شامل ہے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: