دہلی دھرم سنسد میں نفرت انگیز تقریر معاملہ میں سپریم کورٹ سخت، دہلی پولیس کو لگائی پھٹکار، پوچھا یہ بڑا سوال
دہلی دھرم سنسد میں نفرت انگیز تقریر معاملہ میں سپریم کورٹ سخت، دہلی پولیس کو لگائی پھٹکار، پوچھا یہ بڑا سوال
Delhi Dharam Sansad: دسمبر 2021 میں دہلی میں دھرم سنسد میں ہیٹ اسپیچ کیس پر سپریم کورٹ کا سخت رخ دیکھنے کو ملا ۔ عدالت عظمی نے دہلی پولیس پر ناراضگی کا اظہار کیا ۔ کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے دہلی پولیس کی پھٹکار بھی لگائی ۔
نئی دہلی : دسمبر 2021 میں دہلی میں دھرم سنسد میں ہیٹ اسپیچ کیس پر سپریم کورٹ کا سخت رخ دیکھنے کو ملا ۔ عدالت عظمی نے دہلی پولیس پر ناراضگی کا اظہار کیا ۔ کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے دہلی پولیس کی پھٹکار بھی لگائی ۔ عدالت نے پولیس پر سوالات کی بارش کردی ۔ دہلی میں دھرم سنسد میں نفرت انگیز تقریر کے معاملہ پر سپریم کورٹ نے دہلی پولیس پر کئی بڑے سوالات کھڑے کئے ۔ عدالت نے پوچھا کہ دھرم سنسد 19 دسمبر 2021 کو ہوئی تھی تو اس کے پانچ مہینے بعد ایف آئی آر کیوں درج کی گئی ۔
عدالت نے دہلی پولیس سے تلخ لہجہ میں سوال کیا کہ ایف آئی آر درج ہونے کے 8 مہینے بعد بھی جانچ کہاں تک پہنچی ، معاملہ میں کتنے لوگوں کو گرفتار کیا گیا ، کتنے لوگوں سے پوچھ گچھ کی گئی ، اس معاملہ میں کیا قدم اٹھایا گیا۔ سپریم کورٹ نے پولیس سے کیس میں کئی گئی کارروائی کو لے کر کئی سوالات پوچھے ۔ دہلی نفرت انگیز تقریر کیس پر سپریم کورٹ نے انتہائی سخت موقف اپنایا ہے۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے دو ہفتوں میں اسٹیٹس رپورٹ طلب کی ہے۔ سپریم کورٹ کی پھٹکار کے بعد اب دہلی پولیس کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ پولیس کو دو ہفتوں میں عدالت میں کیس سے متعلق معلومات دینا ہوں گی۔
بتادیں کہ 19 دسمبر 2021 کو دہلی میں ہندو یووا واہنی کے زیر اہتمام دھرم سنسد پروگرام میں نفرت انگیز تقریر کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ جس کے بعد ایس کیو آر الیاس اور فیصل احمد نے مبینہ نفرت انگیز تقریر کی شکایت درج کرائی تھی۔ ان دونوں نے اپنی شکایت میں دعویٰ کیا تھا کہ دسمبر 2021 میں گووند پوری میٹرو اسٹیشن کے قریب بنارسی داس چاندی والا آڈیٹوریم میں ہندو یوا واہنی کے زیر اہتمام ایک پروگرام میں نفرت انگیز تقریر کے ذریعے لوگوں کے جذبات بھڑکائے گئے۔
شکایت میں مزید دعوی کیا گیا ہے کہ اس نفرت انگیز تقریر کی وجہ سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔