உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    دہلی: ED نے وزیر صحت ستیندر جین کو کیا گرفتار، یہ ہے پورا معاملہ

    دہلی حکومت کے وزیر صحت ستیندر جین کو حوالہ لین دین معاملے میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے انہیں گرفتار کیا ہے۔ جانکاری کے مطابق، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے کولکاتا کی ایک کمپنی سے جڑے حوالہ لین دین کے معاملے میں وزیر صحت کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: دہلی حکومت کے وزیر صحت ستیندر جین کو حوالہ لین دین معاملے میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے انہیں گرفتار کیا ہے۔ جانکاری کے مطابق، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے کولکاتا کی ایک کمپنی سے جڑے حوالہ لین دین کے معاملے میں وزیر صحت کو گرفتار کیا گیا ہے۔

      انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے مطابق، جانچ میں پایا گیا تھا کہ 16-2015 کے دوران ستیندر جین ایک سرکاری ملازم تھے، تو ان کے ذریعہ منافع کی ملکیت اور کنٹرول کمپنیوں کو حوالہ کے ذریعہ کولکاتا بیسڈ انٹری آپریٹروں کو نقد ٹرانسفر کے بدلے شیل کمپنیوں سے 4.81 کروڑ روپئے حاصل ہوئے تھے۔

      ای ڈی نے وضاحت کی ہے کہ اس رقم کا استعمال زمین کی سیدھی خرید یا دہلی اور اس کے آس پاس زرعی زمین کی خرید کو لئے گئے قرض کی ادائیگی کے لئے کیا گیا تھا۔ عام آدمی پارٹی کے لیڈر اور دہلی حکومت میں وزیر صحت ستیندر جین کے خلاف منی لانڈرنگ کا ای ڈی کا معاملہ اگست، 2017 میں سی بی آئی کے ذریعہ ان کے اور دیگر کے خلاف آمدنی سے زیادہ جائیداد رکھنے کے الزام میں درج ایف آئی آر سے پیدا ہوا ہے۔

      جاری کیا ہے ایک غیر مستقل حکم

      واضح رہے کہ گزشتہ ماہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے منی لانڈرنگ کی جانچ کے سلسلے میں دہلی حکومت کے وزیر ستیندر جین کی فیملی اور کمپنیوں کی 4.81 کروڑ روپئے کی جائیداد قرق کی تھی۔ ستیندر جین، اروند کیجریوال کی قیادت والی حکومت میں وزیر صحت، توانائی، داخلہ، پی ڈبلیو ڈی، صنعت، شہری ترقیات، سیلاب، سیلاب، سینچائی اور وزیر آبی وسائل ہیں۔ ای ڈی نے 2018 میں شکور بستی کے عام آدمی پارٹی رکن اسمبلی سے معاملے کے سلسلے میں پوچھ گچھ بھی کی تھی۔ تب ای ڈی نے ایک بیان میں کہا تھا کہ اس نے جائیداد کی قرقی کے لئے منی لانڈرنگ کی روک تھام کا ایکٹ (پی ایم ایل اے) کے تحت ایک غیر مستقل حکم جاری کیا ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: