دہلی اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی نے شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ پارٹی نے اسمبلی میں واضح اکثریت حاصل کرلی ہے عام آدمی پارٹی کے ٹکٹ پر پانچ مسلم امیدوار بھی کامیاب ہوئے ہیں۔ ہم آپ کو بتادیں کہ سیلم پور سے عبدالرحمان ،اوکھلا سے امانت اللہ خان ، مٹیامحل سے شعیب اقبال، بلیمارن سے عمران حسین اور مصطفیٰ آبادسے حاجی محمد یونس کامیاب ہوئے ہیں۔