اپنا ضلع منتخب کریں۔

    دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا 9 گھٹنے بعد سی بی آئی ہیڈکوارٹر سے نکلے، جانئے کیا کیا ہوئی پوچھ گچھ

     منیش سسودیا 9 گھٹنے بعد سی بی آئی ہیڈکوارٹر سے نکلے، جانئے کیا کیا ہوئی پوچھ گچھ ۔ فائل فوٹو ۔ PTI ۔

    منیش سسودیا 9 گھٹنے بعد سی بی آئی ہیڈکوارٹر سے نکلے، جانئے کیا کیا ہوئی پوچھ گچھ ۔ فائل فوٹو ۔ PTI ۔

    Delhi News : دہلی میں شراب پالیسی میں مبینہ بدعنوانی کے معاملہ میں طلب کئے گئے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا پیر کو نو گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد سی بی آئی ہیڈ کوارٹر سے رات تقریبا آٹھ بجے باہر نکلے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi | New Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی : دہلی میں شراب پالیسی میں مبینہ بدعنوانی کے معاملہ میں طلب کئے گئے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا پیر کو نو گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد سی بی آئی ہیڈ کوارٹر سے رات تقریبا آٹھ بجے باہر نکلے ۔ وہ صبح گیارہ بج کر تیرہ منٹ پر سی بی آئی ہیڈکوارٹر پہنچے تھے اور یہاں ان سے ساڑھے گیارہ بجے سے پوچھ گچھ شروع ہوئی تھی ۔ حالانکہ انہیں لنچ کیلئے آدھے گھنٹے کا بریک دیا گیا تھا ۔ سسودیا پہلے راج گھاٹ پہنچے اور انہوں نے مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ ان کی حمایت میں اے اے پی کارکنان دہلی کی سڑکوں پر اتر گئے اور سی بی آئی دفتر پر انہوں نے مظاہرہ کیا ۔

      سی بی آئی ذرائع کے مطابق سب سے پہلے سسودیا کے گھر پر جو بیان ہوئے تھے، اس کی کاپی انہیں دکھائی گئی ۔ اس کے بعد اسی معاملہ کے دیگر ملزمین وجے نائر اور حیدرآباد کے کاروباری ابھیشیک بوئنپلی جنہیں حال ہی میں گرفتار کیا گیا تھا، ان کے بارے میں منیش سسودیا سے پوچھ گچھ ہوئی ۔ ایسا بتایا گیا ہے کہ ملزم وجے نائر اور ابھیشیک دہلی کی آبکاری کی نئی پالیسی بنانے والی میٹنگوں میں شامل ہوتے تھے ، اس بات کی جانکاری منیش سسودیا کو ہوتی تھی ، لہذا ان کے رشتوں کو لے کر پوچھ گچھ ہوئی ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: کانگریس صدر الیکشن میں ششی تھرور نے مان لی ہار! ٹویٹ کرکے کہا : کچھ لڑائیاں صرف....


      یہ بھی پڑھئے: تیل کی مصنوعی قلت کے بعد تیل کی پیداوار میں کمی، امریکہ سعودی تعلقات میں اتار چڑاؤ؟


      ذرائع نے بتایا کہ سسودیا سے دنیش اروڑہ کی کمپنی رادھا انڈسٹری میں سمیر مہندر کے ذریعہ بھیجے جانے والے ایک کروڑ روپے کے ٹرانزکشن کے بارے میں پوچھا گیا ۔ ابھی تک پوچھ گچھ میں وجے نائر، ابھیشیک کا ایکسائز کی میٹنگ میں شامل ہونا اور ان کا ایکسائز کے افسروں کو لالچ دے کر پسندیدہ شراب کاروباری کو لائسنس دلوانے کو لے کر پوچھ گچھ ہوئی ہے ۔

      سی بی آئی دفتر کیلئے نکلنے سے پہلے سسودیا نے اپنی متھرا روڈ پر واقع رہائش گاہ پر ماں کا آشیرواد لیا ۔ ان کی اہلیہ نے انہیں تلک بھی لگایا ۔ سی بی آئی دفتر جانے کے دوران حب الوطنی گانے کے درمیان سسودیا کے قافلہ میں پارٹی کے کئی لیڈران اور کارکنان بھی شامل تھے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: